اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ایسے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک کا اسرائیل سے رسمی تعلق نہیں۔
دوسری جانب نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔
اسی دوران سعودی عرب کے 93ویں قومی دن پر تل ابیب نے ریاض کو مبارکباد دی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ، حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارکباد اور دعائیں پیش کرتے ہیں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ قومی دن پر خدا آپ کےلیے بھلائی اور برکتیں لائے۔ ہمارے درمیان امن، تعاون اور اچھی ہمسائیگی کا ماحول قائم ہو۔








