دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اکتوبر میں دی وائر کے ایڈیٹرز سے ضبط کیے گئے الیکٹرانک آلات کو ریلیز کرے۔
لائیو لا کے مطابق پولیس نے نیوز ویب سائٹ کے دفتر اور اس کے چار ایڈیٹرز – سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، سدھارتھ بھاٹیہ، اور جاہنوی سین کے گھروں کی تلاشی کے دوران آلات ضبط کر لیے۔ انھوں نے تنظیم کے پروڈکٹ کے سربراہ متھن کدامبی کے گھر کی بھی تلاشی لی تھی ۔
یہ ضبطیاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما امیت مالویہ کی طرف سے دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر کی گئیں، جس میں انہوں نے ایڈیٹرز پر دھوکہ دہی، جعلسازی، ہتک عزت اور مجرمانہ سازش کا الزام لگایا تھا۔مالویہ غلط معلومات شیئر کرنے اورسوشل میڈیا پر اقلیتی گروپوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ہفتے کے روز، تیس ہزاری کورٹ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سدھارتھا ملک نے مشاہدہ کیا کہ آلات ایک طویل مدت سے پولیس کے قبضے میں تھے، اور ان کو مزید برقرار رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں تھی،
۔








