اردو
हिन्दी
اگست 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

”فکری بحران سے نمٹنے کے لیے تحقیق کے کام کو فروغ دینے کی اشد ضرورت“

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:”باب تفعیل کے مصدر ‘تحقیق’  کا مطلب چھان بین اور تفتیش ہے اور علم، تحقیق، تنقید، تطبیق، تصنیف، تنفیذ کے مراحل سے گزر کر حق اور باطل میں ممیّز نتیجہ ہی اصل میں تحقیق ہے۔”
مندرجہ بالا خیالات کا اظہار محمد آصف اقبال نے ، مرکز جماعت اسلامی ہند کے میڈیا ہا ل میں شعبہ تحقیق و تصنیف، حلقہ دہلی کی جانب سے منعقدہ سیمینار برائے اسٹڈی سرکل میں ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے کیا ۔ اس سیمینار کا عنوان "موجودہ فکری بحران اور اسلامی تصور کی بنیادیں ” تھا۔
گفتگو کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لغت کے مشہور امام ابن احمد ؒ کہتے ہیں کہ ‘الحق باطل کی ضد ہے’ لہٰذا اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ تحقیق کا اصل مقصد حق و باطل اور صحیح و غلط کی تمیز ہے۔ حق کے نفاذ کی سعی و جہد کی جائے اور باطل کے خاتمہ کے لیے لوگوں کی رائے ہموار کی جائے۔یہی وہ اقامت دین کی منازل ہیں جن کے لیے انفرادی و اجتماعی ہر سطح پر کوشش کرنا چاہیئے
اس سیمینار کا آغاز قاری ضمیر اعظمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں سلیم اللہ خان ( امیر ، جماعت اسلامی ہند، حلقہ دہلی) نےافتتاحی گفتگو کرتے ہوئے  شرکاء کو خطاب کیا۔ سیمینار میں مختلف موضوعات کے تحت مقالات بھی پیش کیے گئے۔ پہلا مقالہ موجودہ فکری بحران – ایک جائزہ کے عنوان سے تھا جسے ڈاکٹر انیس فاروقی صاحب ( جیت پور یونٹ) نے پیش کیا۔ دوسرا مقالہ ‘عصر حاضر میں ہونے والی سماجی تبدیلیاں اور تحریکی فکر ‘  کے عنوان پر ڈاکٹر رضوان احمد رفیقی نے پیش کیا۔ مقالہ خواندگی کے بعد شرکاء نے انٹروینشن کے دوران بھرپور انداز میں سوال کیے اور اپنی آراء کا بلا تکلف اظہار بھی کیا۔
سیمینار کے دوسرے سیشن میں عمیر کوٹی ندوی نے "خاندانی مسائل، تنازعات کا تصفیہ اور اسلام” موضوع پر مقالہ پیش کیا۔اس سیمینار کا آخری مقالہ عظمیٰ اوصاف نے ‘قومی و بین الاقوامی مسائل کا تصفیہ اور اسلام’  کےعنوان سے پیش کیا۔

سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر محی الدین غازی (مرکزی سکریٹری، تصنیفی اکیڈمی، جماعت اسلامی ہند)نے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تحقیق کا میدان تحریک کی اشد ضرورت ہے۔معاشرے کو فساد سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہم اپنے اندر تحقیق کا مزاج پیدا کریں اور پھر اس کو اپنی حد تک بھی اور دوسروں کو بھی اس کام کے لیے تیار کریں۔جماعت اسلامی ہند حلقہ ، دہلی کے شعبہ تحقیق و تصنیف کی اس کوشش کی ستائش کرتے ہو ئے کہا کہ  "شعبہ تحقیق و تصنیف کی یہ کوشش قابل قدر ہے ارو معیاری بھی۔ آج جماعت کے بینر تلے دوسرے پروگراموں کے ساتھ ہی اس اہم ترین پروگرام کو بھی تسلسل کے ساتھ انجام پانا چاہیے۔”
اس سیمینار کے آخر میں شعبہ کے اسسسٹنٹ سکریٹری محمد معاذ  نے آئے ہوئے ذمہ داران و شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
 
قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN