اردو
हिन्दी
اگست 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے امین عام مولانا سید شاہد الحسنی کا انتقال، علمی و ملی حلقوں میں رنج والم

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
191
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سہارنپور : سمیرچودھری۔
عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے امین عام اور ممتاز و معروف شخصیت و مشہور عالم دین مولانا سید شاہد الحسنی مظاہری آج بعد نماز عصر علالت کے باعث مالک حقیقی سے جاملے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ 
مرحوم 73 سال تھے اور انتہائی ممتاز و مقبول شخصیت کے مالک تھے، ان کے انتقال سے برصغیر بالخصوص ملت اسلامیہ ہند اور علماءو مدارس کے ساتھ عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ حضرت شیخ زکریا ؒ کے نواسہ اور حضرت جی انعام الحق ؒ کے داماد مولانا سید شاہد الحسنی گزشتہ کچھ عرصہ سے سخت علیل تھے اور متعدد ماہرین ڈاکٹروں کے زیر علاج تھے، جمعہ کے روز مغرب سے قبل اپنی رہائش گاہ محلہ مفتی ہرناتھ پورہ سہارنپور میں انہوں نے آخری سانس لی، جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی تو علمی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی اور ان کی رہائش گا ہ پر علماءو عوام کا تانتا لگ گیا۔مولانا سید شاہد الحسنی بے پناہ صلاحیتوں اور خصوصیت کے مالک تھے، جن کی ساری زندگی خدمت دین اور مظاہر علوم کی ترویج و ترقی میں گزری ہے۔ وہ مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن، جمعیة علماءہند کے رکن اور مدرسہ تحفیظ القرآن سہارنپور کے بانی ہونے کے ساتھ متعدد اداروں کے اور تنظیموں کے روح رواں تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے مفتی سید محمد صالح اور مولانا یاسر الحسنی و تین بیٹیاں ہیں۔
کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر جمعی مولانا سید محمود مدنی، مسلم پرسنل لاءبورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عاقل، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، شعبہ صحافت مظاہر علوم کے انچارج مولانا عبداللہ خالد، جمعیۃ علماء ہند مجلس عاملہ کے رکن اور ہریانہ پنجاب کی مشہور شخصیت مولانا علی حسن مظاہری گڑھی یمنا نگر، رکن مسلم پرسنل لاءبورڈ مولاناندیم الواجدی، مولانا سید احمد ہاشمی، دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی، جامعة الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی، یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، آل انڈیا ملی کونسل کے صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی، جامعہ رحمت گھگرولی کے مہتمم مولانا عبدالمالک مغیثی، ممتاز عالم دین مفتی سید عفان منصورپوری، مفتی ساجد کھجناوری، مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی، مولانا شمشیر قاسمی، جامع مسجد سہارنپور کے مینیجر مولانا فرید مظاہری، صحافی ڈاکٹر شاہد زبیری و سمیر چودھری سمیت سرکرہ شخصیات نے اس حادثہ فاجعہ پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سید شاہدحسنی کے انتقال کو مظاہر علوم سہارنپور کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے اسے پوری ملت کا نقصان بتایا اور کہاکہ مولانا سید شاہدالحسنی ایک عظیم شخصیت کے مالک جن کا انتقال ملت اسلامیہ ہند کا عظیم خسارہ ہے، اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے ۔ آمین ۔ نماز جنازہ ہفتہ کی صبح بعد نماز فجر ساڑھے چھ بجے مظاہر علوم سہارنپور میں ادا کی جائے گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN