اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے ہفتے کے روز اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
القسام کی طرف سے جاری کردہ ابو خالد کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن ’طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’آج قوم اپنا قبلہ درست کر کے انقلاب کی راہ چل نکلی ہے جو جلد ہی وطن واپسی کے مارچ پر متنج ہو گا۔‘‘

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ سے اسرائیل پر ہفتے کے روز میزائل حملوں اور دراندازی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے ’’تنظیم کے کارکن اس وقت اسرائیل کے خلاف ’طوفان الاقصیٰ’ نامی آپریشن میں مصروف ہیں۔”
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپس میں فلسطینی جنگجو غزہ کی پٹی کی قریب واقع یہودی بستیوں میں داخلے کے بعد علاقے میں گشت کرتے دیکھے جا رہے ہیں
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ متعدد فلسطینی مزاحمت کار غزہ کی پٹی سے اسرائیل داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیلی ریڈیو نے بتایا تھا جنگجوؤں نے سیلنگ پلین کے ذریعے بھی اسرائیل میں داخلے کی کوشش کی