اردو
हिन्दी
اگست 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت،کئی پولیس چوکیوں پر قبضہ کا حماس کا دعویٰ،اسرائیل کی غزہ پر جوابی بمباری

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
285
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ:(ٹی آر ٹی اردو)حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف "اقصیٰ طوفان” آپریشن شروع کیا ہے۔
الضیف نے اسرائیل کے خلاف عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کے حوالے سے ایک ویڈیو  ریکارڈنگ سے بیان دیا  جس میں ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ فلسطینی عوام نے ایک بار پھر انقلاب برپا کر دیا ہے اور ایک ریاست کے قیام کے منصوبے کی طرف لوٹ آئے ہیں، الضیف نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک لکیر کھینچنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اقصیٰ  طوفان  آپریشن شروع کیا ہے۔
الاقصیٰ طوفان  کے پہلے مرحلے میں اسرائیل کی طرف تقریباً 5 ہزار راکٹ اور مارٹر داغنے  کا اعلان کرنے والے الضیف نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن ختم ہو گیا ہے۔
انہوں نے  الاقصیٰ طوفان  اسرائیل کی سوچ اور توقع سے کہیں زیادہ بڑا ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اسلام اور عرب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے متحد ہو جائیں اور "ہر اس شخص سے مطالبہ کریں جس کے ہاتھ میں رائفل ہو”۔
الاقصیٰ طوفان  آپریشن میں حصہ نہ لے سکنےو الوں سے  تعاون  کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرنے والے  الضیف  نے درخواست کی ہے  ہماری ہدایات اور بیانات پر  توجہ  رکھیں۔
الضیف نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے  میں اسرائیل کے فوجی علاقوں اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا اور ہم  اسرائیل پر  راکٹ  برسانے کے عمل کو جاری رکھیں  گے۔
حماس نے دعویٰ کیا کہ "اقصیٰ طوفان ” آپریشن کے دائرہ کار میں غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں اسرائیل کی کریم ابو سلیم بسرحدی چوکی  اور آس پاس کے  فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
حماس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں عزالدین القسام بریگیڈز کے عناصر کو موٹر سائیکلوں پر کرم ابو سالم پر دھاوا بولتے ہوئے  اور کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مکمل طور پر فوجی وردی میں ملبوس القسام کے ارکان کی بعض اوقات زیر بحث علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں  اوریہ  پھر مکمل طور پر علاقے پر غلبہ حاصل کر رہے ہیں۔
اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ آرگنائزیشن کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک مسلح گروہ نے غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں دراندازی کی اور سیدروٹ شہر کے ایک پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا ہے  اسرائیلی فوج کا مسلح گروہوں کے ساتھ تصادم ہو رہا ہے اور بعض زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے راکٹ داغے گئے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے خلاف حملہ  شروع کر دیا  ہے ۔
اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی خبر کے مطابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ریزرو فوجیوں کو ڈیوٹی پر طلب کرنے  کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے مشرقی  القدس  تک داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔
سرکاری فلسطینی ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو جانے والے گزر گاہیں بھی بند کر دی ہیں۔
اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں کے باعث اسرائیل میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ چار مختلف فلسطینی مسلح گروپ غزہ سے ارد گرد کی بستیوں میں داخل ہوئے۔
سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA کی طرف سے شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 4 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 5 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد 80 کلومیٹر کے دائرے میں واقع علاقے کو فوجی زون قرار دیا ہے۔
گیلنٹ نے کہا، "حماس نے آج صبح ایک بڑی غلطی کی ہے اور اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج دراندازی کے تمام مقامات پر دشمن سے لڑ رہی ہے۔ اسرائیل یہ جنگ جیت جائے گا۔”
فلسطین میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب ایک علاقے میں ٹکرانے اور جلنے والے ٹینک کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
اسرائیلی صدراساق ہرزوگ نے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ "اسرائیل مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔” انہوں نے اسرائیلیوں پر زور دیا کہ وہ فوج کی ہدایات پر کان دھریں اور باہمی اعتماد اور سکون کا مظاہرہ کریں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ "وہ حماس کی دراندازی کی کارروائی کی زد میں ہیں اور وہ اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔”

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN