غزہ (العربیہ نیٹ )حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے غزہ کی سرحد کے ساتھ اسرائیل کی یہودی بستیوں پر حماس کے سرپرائز حملے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ابوعبیدہ کے ہفتے کو رات گئے نشر ہونے والے پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حماس کے زیر حراست قید اسرائیلیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بیان کر رہے ہیں۔
قبل ازیں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ چکتا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم فی الحال حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی قیدی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے ہیں۔ ’’ان کے ساتھ اہالیاں غزہ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘
مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی ایک بڑی تعداد نے نفیر عام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لوگوں کو اسرائیلی فوجوں اور آباد کاروں کے خلاف حملے شروع کرنے کا کہا۔ مزاحمی تنظیموں کے افراد نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر جشن منایا








