روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان محاذ آرائی کے خاتمے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ کریملن کے مطابق یہ پیش کش انہوں نے پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک فون کال کے دوران کی۔
کریملن کے مطابق پوتین نے اسرائیلی وزیر کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو وہ صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے اٹھا رہے ہیں تاکہ تشدد کو بڑھاوا دینے سے روکا جا سکے۔ اس کا مقصد غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کی راہ میں بند باندھنا ہے۔
پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کو فون کرنے سے پہلے روسی صدر نے ایران، مصر، شام اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہتے شہریوں کے خلاف تشدد کسی طور قابل قبول نہیں۔(سورس:العربیہ نیٹ)








