معروف مسلم فٹ بال کھلاڑی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پر بات کرنے پر تنقید کی زد میں آ چکے ہیں جن میں سے بعض کو معطلی کا سامنا ہے اور دیگر کو تنازعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈچ فٹبالر انور ال غازی کو 17 اکتوبر کو ان کے جرمن کلب مینز 05 نے جنگ کے بارے میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر معطل کر دیا جسے بنڈس لیگا کلب نے "ناقابلِ قبول” کہا تھا۔
مینز نے منگل کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا۔ "ال غازی نے شرقِ اوسط میں جاری تنازعہ پر ایک ایسا مؤقف اختیار کیا جسے کلب کی طرف سے ناقابل قبول سمجھا گیا تھا۔”
"مینز 05 اس حقیقت کا [احترام کرتا ہے] کہ شرقِ اوسط میں کئی عشروں سے جاری پیچیدہ تنازعات پر مختلف نقطہ ہائے نظر ہیں۔ تاہم کلب زیرِ بحث سوشل میڈیا پوسٹ کے مواد سے [خود کو] دور کر رہا ہے کیونکہ یہ کلب کی اقدار کے مطابق نہیں ہے۔”
کلب نے کہا کہ بین الاقوامی ڈچ کھلاڑی ال غازی نے اتوار کی شام ایک "اس وقت سے حذف شدہ” سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ تبصرے کیے اور مزید کہا کہ "یہ فیصلہ کرنے سے پہلے کلب اور کھلاڑی نے گہرائی سے بحث کی تھی۔”
کلب نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ الغازی نے حذف شدہ پوسٹ میں کیا کہا تھا۔
فرانس نے یوسف اتل کو تا حکمِ ثانی معطل کر دیا
فرانس کے نائس فٹ بال کلب نے الجزائر کے فٹبالر یوسف اتل کو حماس-اسرائیل تنازعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا ہے جسے وہ یہود دشمنی پر مبنی پیغام سمجھتا ہے۔
فرانسیسی استغاثہ نے مقامی سیاست دانوں کی طرف سے دائر کردہ شکایات کے بعد "دہشت گردی کو تعظیم دینے” کے شبہے میں فٹبالر سے تفتیش شروع کی تو اس کے دو دن بعد اتل کو معطلی مبینہ طور پر معطل کر دیا گیا۔
بینزیما کو غزہ کے لیے اظہارِ یکجہتی پر ردِعمل کا سامنا
فرانسیسی فٹ بال اسٹار کریم بینزیما جو اب سعودی کلب الاتحاد کے لیے کھیلتے ہیں، کو بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ کے لوگوں کی حمایت کے اظہار کے بعد شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔
بینزیما نے اتوار کے روز ایکس پر لکھا: "ہماری تمام دعائیں غزہ کے باشندوں کے لیے جو ایک بار پھر ان غیر منصفانہ بمباری کا شکار ہیں جن میں خواتین یا بچوں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔”
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین کی جانب سے بینزیما پر اخوان المسلمون سے روابط ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد تنقید میں مزید اضافہ ہوا۔ اسے فرانس ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔
بینزیما کو غزہ کے لیے اظہارِ یکجہتی پر ردِعمل کا سامنا
فرانسیسی فٹ بال اسٹار کریم بینزیما جو اب سعودی کلب الاتحاد کے لیے کھیلتے ہیں، کو بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ کے لوگوں کی حمایت کے اظہار کے بعد شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔
بینزیما نے اتوار کے روز ایکس پر لکھا: "ہماری تمام دعائیں غزہ کے باشندوں کے لیے جو ایک بار پھر ان غیر منصفانہ بمباری کا شکار ہیں جن میں خواتین یا بچوں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔”متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین کی جانب سے بینزیما پر اخوان المسلمون سے روابط ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد تنقید میں مزید اضافہ ہوا۔ اسے فرانس ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔








