جے پور:پیپر لیک معاملے میں ای ڈی نے جےراجستھان کانگریس کے سربراہ گووند سنگھ دوتاسرا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ای ڈی راجستھان کے سابق وزیر تعلیم اور کانگریس لیڈر گووند سنگھ دوتاسارا سے جڑے کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ کانگریس ایم ایل اے اوم پرکاش ہڈلا سے وابستہ احاطے پر چھاپے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ای ڈی کی یہ چھاپہ جے پور، دوسہ اور سیکر میں جاری ہے۔ اب تک کی معلومات کے مطابق، یہ چھاپہ راجستھان امتحان پیپر لیک معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ہے۔








