۔اسلام آباد:عالم شہرت یافتہ مبلغ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا عاصم جمیل کا حادثاتی واقعہ میں انتقال ہوگیا -پاکستانی روزنامہ جنگ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے،-مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے طارق جمیل نے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللّٰہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔








