غزہ :الجزیرہ کی خبر کے مطابق فلسطینی گروپ حماس کے مسلح ونگ نے مزید تفصیلات پیش کیے بغیر کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں غزہ سے کچھ غیر ملکی یرغمالیوں کو رہا کر دے گا۔
قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو ایک ویڈیو خطاب میں اس فیصلے کا اعلان کیا، ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں شہید ہونے والوں کا خون اور زخمیوں کے زخم یاد رکھے جائیں گے، قتل عام رُکوانے کے لیے عرب اور مسلمان ممالک تاریخی اور فیصلہ کُن مؤقف اختیارکریں.
ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ زمینی حملے کے جواب میں تمام محاذوں پر قابض اسرائیلی افواج سے لڑائی جاری ہے.
انہوں نے کہا کہ اب تک 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیاروں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔
ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ دشمن کے سپاہیوں اور ان کی عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی رہنما جنگ کے اختتام پر گھٹنے ٹیکیں گے، نیتن یاہو فخر کرتا ہے اس نے ایک خاتون قیدی کو رہا کرایا۔نیتن یاہو کو دوسرے قیدیوں کی رہائی کے لیے 20 سال درکار ہوں گے، آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل متعدد یرغمالیوں کو رہا کردیا جائے گا۔
انہوں نے زمینی کارروائیوں میں اضافے کے دوران غزہ کو اسرائیلی افواج کے لیے ایک "قبرستان” اور "دلدل” میں تبدیل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
عبیدہ نے کہا، "ہم نے ثالثوں کو مطلع کر دیا ہے کہ ہم اگلے چند دنوں میں غیر ملکیوں کی ایک مخصوص تعداد کو رہا کر دیں گےا








