یہ اطلاع ہندوستان و بیرون ممالک علمی اور تحریکی حلقوں میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی جاے گی تحریک اسلامی کے قائد و رہنما مولانا احسن مستقیمی صاحب آج یکم نومبر صبح ساڑھے سات بجے انتقال کرگئے.انا للہ وانا الیہ راجعون ان کا لائق صاحبزادے۔ برادرم ا طہر احسن مستقیمی نے یہ افسوسناک۔ اطلاع دی ۔وہ کافی عرصہ سے علیل تھے لیکن آخری وقت تک اپنے چھوٹے موٹے کام خود کرلیتے تھے اوریاداشت بھی بخوبی کام کررہی تھی-ان کی عمر نوے سال سے زائد تھی. وہ ایک عرصے سے میرٹھ میں مقیم تھے.لواحقین کے مطابق تدفین میرٹھ میں ہوگی.
اللہ انھیں غریق رحمت کرے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے. آمین








