اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اوقاف پر دوروزہ اجلاس: نئی صبح کی امید

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
453
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:قاسم سید

نئی دہلی (آرکے بیورو)
کافی عرصہ بعد اوقاف کے امور و معاملات سے واقفیت، جملہ کاموں کو بہتر بنانے اور اوقاف کی بازیابی کی گرہیں کھولنے پر نئی دہلی میں ٹھوس ،سنجیدہ اور لائحۂ عمل طے کرنے کے حوالہ سے دوروزہ تنظیمی تفہیمی اجلاس ہوا ،اس میں اوقاف کے امور سے دلچسپی رکھنے اور عملا کچھ کرنے والے ذمہ دار افراد نے ملک بھر سے شرکت کی۔اس پروگرام کا اہتمام جماعت اسلامی ہند نے کیا تھا ۔اس کی اہمیت و سنجیدگی کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کلیدی گفتگو کی ،نائب امرائے جماعت انجینئیر محمد سلیم ،اور ملک معتصم خان اجلاس کا حصہ رہے ،
علاوہ ازیں سید محمود اختر (سابق ڈائیریکڑ، وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند)، ڈاکٹر ظفر محمود (صدر، زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا)، اکرم الجبار ( سابق انکم ٹیکس کمشنر، مہاراشٹر)، محمد افضال الحق (اسسٹنٹ لا آفیسر، سنٹرل وقف کونسل)،(حسیب احمد (سابق جوائنٹ سکریڑی، منسٹری آف ایجوکیشن)،جیسے جیداور معروف موجودہ و سابق بیوروکریٹس نہ صرف شریک ہوئے بلکہ قیمتی تجربات شئیر کئے ایڈوکیٹ محمد اسلم اور ایڈوکیٹ رئیس صدیقی کے علاوہ کئی وکلا پروگرام کا حصہ رہے سکریٹری شعبہ اوقاف (جماعت اسلامی ہند)محمد رفیق اور اسسٹنٹ سیکریٹری انعام الرحمان نے پورے ملک سے لعل گوہرجمع کئے ، پروگرام کو قابل عمل بنانے میں انہوں نے تھک محنت کی ۔
اس دوروزہ اجلاس میں مشکلات،چیلنجوں ان کے حل کے راستے تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ،اوقاف سے تعلق رکھنے والے کچھ سابق وموجودہ افسروں کو ایک چھت کے نیچے لاکر ان کی رہنمائی و تجربات سے استفادہ کیا گیا ۔فاضل مقررین نے ملک میں وقف قوانین ،وقف سروے کی موجودہ صورت حال، تحفظ اوقاف،اور وقف سے متعلق اپنے تجربات شئیر کئے اور ایک جامع روڈمیپ سامنے رکھ
چند مجموعی طور پر سامنے آئیں ایک یہ کہ وقف پر کام پارٹ ٹائم جاب نہیں یہ مستقل اور محنت طلب کام ہے ،وقف کو تحریک بنایا جائے -دوسرے وقف کا اصل مسئلہ انکروچمنٹ ہے اور اس میں اصل حصہ داری مسلمانوں کی ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈیفنس اور ریلوے کے بعد ملک میں سب سے زیادہ زمین اوقاف کی ہے اور حکومت اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اس کا پتہ لگانے اور موجودہ صورتحال جاننے کے لئے آرٹی آئی کو ہتھیار بنایا جائے اس تعلق سے معروف آر ٹی آئی ایکٹوسٹ انتظار نعیم نے اپنی جدوجہد اور اس کے دوررس نتائج سے روشناس کرایا-
سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت کا کلیدی خطاب معلومات مشاہدات کا نچوڑ تھااور روڈمیپ بھی-اس کا تذکرہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وقف اسلام کا ایک اہم ادارہ ہے۔ عام طور پر صرف اس کے افادی پہلو پر نظر ہوتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وقف اسلام کے پورے معاشی تصور اور اسلامی نظام معاشیات کا ایک بہت ہی اہم ستون بھی ہے۔ دولت مند افراد سماج کی کسی خاص ضرورت کی تکمیل کے لیے مال و جائداد وقف کیا کرتے تھے۔ دنیا میں سب سے زیادہ وقف کی جائدادیں ہندوستان میں ہیں پورے اوقاف کے %70 تا %80 حصہ وقف بورڈ کے کنڑول کے باہر ہے اور بقیہ  %20 تا %30 حصہ جو وقف بورڈ کے ماتحت ہے وہ بھی بد انتظامی اور corruption کا شکار ہے۔ اس لیے وقف کی حفاظت، اس کا revival اور اس کو بچائے رکھنا یہ پوری ملت کی ایک اہم ذمہ داری ہے اور ایک اہم فرض کفایہ ہے۔ اس کو ادا کرنے کے لیے ہم کو بہت ہی سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے کرنے کا ضروری  کام ہے اس کے تئیں بیداری لانا، دوسرا اہم کام حکومت کے اقدامات، عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر اور میڈیا میں جو discourse چل رہا ہے اس پر نظر رکھنا،تیسرا اہم کام ریاستی وقف بورڈوں کو فعال کرنے کی کوشش کرنا ہے
بہرحال وقف پر بیداری کے لئے جگہ جگہ ایسے پروگراموں کی ضرورت ہے، امیر جماعت اور دیگر حضرات نے کام کا جو خاکہ پیش کیا ہے اس پر عملدرآمد کے لئے ایک میکنزم بنانا ہوگا۔امت کے اندر حوصلہ ہے پر مستقل مزاجی نہیں ہے اور یہ کام پتہ ماری چاہتا ہے-یہ وہ ہانڈی ہے جو شعلوں پر نہیں دھیمی آنچ میں پکتی ہے -اب جماعت نے یہ کام ہاتھ میں لیا ہے تو اس تدبیر کی تعبیر سامنے آنے کی امید کی جاسکتی ہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN