اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ کی گلیوں میں گھمسان کی لڑائی،الشفا اسپتال کا محاصرہ جاری

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
121
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں الشفا، الرنتیسی اور النصر ہسپتالوں سے ایک محفوظ راہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عام شہری جنوب کی طرف ہجرت کر سکیں۔ فوج نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں ایک اسرائیلی رابطہ کار سینئر افسر نے الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر سے کئی مرتبہ بات کی اور انہیں ہسپتال سے ممکنہ راہداری پیش کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کے سپاہیوں نے ایک راہداری کھولی اور اسے محفوظ بنایا ہے جس سے شہری آبادی کو پیدل اور ایمبولینس کے ذریعے الشفا، الرنتیسی اور الناصر ہسپتالوں سے نکالا جا سکتا ہاسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے غزہ کی پٹی میں شہری ہسپتالوں اور دیگر عمارتوں کو استعمال کر رہی ہے۔ ۔
تازہ ترین میدانی پیشرفت میں اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفا ہسپتال کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ ہسپتال کے اطراف میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ الشفا ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے مریضوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملے میں شفا کمپلیکس میں کارڈیالوجی کا شعبہ تباہ کردیا ہے۔ ہسپتال میں بجلی کرنٹ لگنے سے 3 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں سمیت 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ الشفاء کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے عمارت کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے اور جلد ہی ہسپتال میں تمام سروسز بند ہو جائیں گی۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے ہسپتال کے اندر سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال کا زمینی اور ہوائی راستے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ ہسپتال کے ارد گرد جھڑپیں جاری ہیں اور ہسپتال کے اوپر اسرائیلی ڈرون پرواز کر رہے ہیں۔ ایمبولینسوں کو زخمیوں اور بیماروں کو الشفاء کمپلیکس تک لے جانے سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس میں ایک گھر پر بھی بمباری کی۔ اس بمباری کی وجہ سے کم از کم 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزہ کے متعدد علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں ۔ سڑکوں پر جنگیں ہو رہی ہیں۔ بیت حانون کے شمال میں ابراج العودہ کا علاقہ، جبالیہ کے شمال میں اور غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاھیا میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ جنگ کے 37 ویں روز غزہ شہر کے متعدد علاقوں میں بیک وقت جھڑپیں ہوئیں۔ النصر اور شیخ رضوان کالونیوں اور اطراف میں بھی لڑائی ہوئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی کے آس پاس کے قصبوں میں سائرن زور سے بجنے لگے۔ اتوار کی صبح غزہ سے اطراف کے علاقوں میں راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس کا شمالی غزہ کی پٹی کے الشفاء ہسپتال سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں ایندھن ختم ہونے کے بعد ہفتہ کے دن سے آپریشن کرنا بند کردئیے گئے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN