اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

الشفا اسپتال اجتماعی قبروں کی علامت بن رہا ہے

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
21
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ کا سب سے بڑا ‘الشفاء ہسپتال’ اب کسی چار دیواری کے اندر اور فوجی محاصرے میں ایک یا ایک سے زائد اجتماعی قبروں کا گہوارہ بن جائے گا۔ منگل کے روز اسرائیلی فوج کے محاصرے میں اور اسرائیلی نشانچی کی گولیوں کی زد میں الشفاء ہسپتال کے اندر زندہ فلسطینی اجتماعی قبر کو کھودنے میں ہی مصروف تھے۔جس میں ایک سو سترسےزائد میتوں کو دفن کیا گیا ہسپتال کے اندر داخل زخمیوں کی صورت ہلاک ہو جانے والوں کے علاوہ ان ہلاک ہو چکے فلسطینیوں کی بھی ایک بڑی تعداد اب بھی بے گور وکفن لاشوں کی صورت میں موجود ہے۔ ان میں بچے بھی ہیں، عورتیں بھی فلسطینی بوڑھے اور جوان بھی تھے
کئی ایسے بھی اب زندوں میں شامل نہیں جو زندہ رہ سکنے کی امید لے کر ہسپتال کو پناہ گاہ سمجھ کر یہاں پہنچے تھے۔ مگر یہیں وہ جاں بحق ہو گئے۔
پچھلے کئی دنوں سے ہسپتال میں موجود ان کی لاشیں اور اس میں ہر روز ہونے والے اضافے کے باوجود انہیں ہسپتال سے باہر لے جا کر تدفین کی صورت پیدا کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔ اب زندہ رہ گئے مگر موت کے سائے میں پڑے ان کے فلسطینی بھائی منگل کے روز انہی کے لیے اجتماعی قبرتیار کر رہے تھے۔
جب ہسپتال کے چاروں طرف اسرائیلی فوج کا گھیرا ہو، ٹینکوں کی گھن گرج ہو، ڈرون حملے کے لیے پرواز کر رہے ہوں اور ماہر نشانچی اپنی انگلیاں ٹرائیگرز پر رکھے کھڑے ہوں، یہی نہیں گاہے گاہے ٹینک کا گولہ برس جاتا ہو اور کبھی ماہر نشانچی کی گولیوں کی بارش ہو جاتی ہو، ان فلسطینیوں کی لاشوں کو مزید بے توقیری اور بے حرمتی سے بچانے کے لیے اجتماعی قبر ہی آپشن ہو سکتی تھی۔ لیکن اندازہ نہیں کہ ایک اجتماعی قبر کافی ہو گی یا ابھی کئی اجتماعی قبروں کی تیاری ضروری ہو گی۔
اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کو یہ کہہ کر پورا غزہ تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ گھیرے میں لے رکھا ہے کہ اسے ابھی بھی خوف ہے کہ حماس کے جنگجو ہسپتال سے نکل کر حملہ کر دیں گے۔ اس لیے وہ ہسپتال کو حماس کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر بیان کر رہا ہے۔ حماس اس الزام کی تردید کرتی ہے۔
خود الشفاء ہسپتال کی انتظامیہ کا بھی موقف اسرائیلی فوج کے بالکل برعکس ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت بھی ہسپتال میں 650 مریض اور زخمی ہیں۔ جبکہ پانچ سے سات ہزار وہ بے گھر فلسطینی ہیں جن کے گھر اسرائیلی بمباری نے ملبے کا ڈھیر بنا دیے تو اپنے بچے کھچے افراد خانہ کے ساتھ ہسپتال کے احاطے میں پناہ لینے آگئے کہ ‘مہذب دنیا’ میں کوئی فاشسٹ نہیں ہوتا اس لیے ہسپتال پر حملہ تھوڑا ہی کرے گا۔
مگر حالیہ دنوں میں ہسپتال کی ناکہ بندی اور محاصرے کے بعد 40 زخمی دم توڑ گئے جبکہ تین نومولود بچے ‘انکیوبیٹرز’ کی بجلی بند ہوجانے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر مر گئے۔ اشرف القادرا غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ہیں۔ ان سے فون پر رابطہ ہوا تو وہ کہہ رہے تھے ‘ہسپتال میں ایک سو کے قریب لاشیں پڑی ہیں۔ انہیں تدفین کے لیے کسی قبرستان لے جانا ممکن نہیں رہا۔ اس لیے آج ان کی الشفاء ہسپتال کے اندر ہی اجتماعی قبر میں تدفین کا سوچا ہے۔
یہ بڑی خطرناک صورت حال ہے کہ ہمار پاس ریڈ کراس کے ادارے کی طرف سے کوئی ‘کور’ یا تحفظ بھی نہیں ہے۔ مگر اس کے بغیر کوئی اور آپشن ہی نہیں ہے۔’ انہوں نے مزید کہا ‘لاشیں کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے گلنا شروع ہو رہی ہیں۔ اس لیے جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں اس وقت ہسپتال میں اجتماعی قبر کی تیاری کی جارہی ہے۔’
نو مولود بچے جنہیں ‘ابھی انکیوبیٹرز’ میں رکھنے کی ضرورت تھی، ان میں سے اب 36 باقی رہ گئے ہیں۔ ایندھن کے بغیر بجلی اور بجلی کے بغیر ‘انکیو بیٹرز’ کیسے کام کر سکتے ہیں۔ اب یہ بچے ایک ایک بیڈ پر آٹھ آٹھ لٹا دیے گئے ہیں۔ اور ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ ان کے آس پاس درجہ حرارت کو کنٹرول رکھا جا سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN