اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حلال سرٹیفیکٹ دینے والے اداروں پر لگام کسنے کی تیاری؟ جمعیتہ عدالت جائے گی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
175
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت بند کرنے کے فیصلے سے زبردست تنازعہ پیدا ہو گیا ہے،اور اس معاملہ کو لے کر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے یوپی حکومت کے اس فیصلے نے سیاسی، سماجی و مذہبی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ جمعیۃ علمائے ہند کے حلال ٹرسٹ نے اس عمل کی شدید الفاظ میں مخالفت کی ہے۔ حلال ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) نیاز احمد فاروقی نے بیان جاری کر اس فیصلے کو پوری طرح سے غلط بتایا ہے۔ قومی آواز کی سائٹ پر آس محمد کیف کی ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ حلال ٹرسٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل داخل کریں گے۔
حلال ٹرسٹ کے سی ای او نیاز احمد فاروقی کا کہنا ہے کہ حلال سرٹیفائیڈ ہونے سے ہندوستانی مصنوعات کو لے کر ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں ایک بھروسہ پیدا ہوتا ہے۔ اس سے برآمدات میں تعاون اور کاروبار میں منافع ملتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، وزارت برائے کامرس نے ایسا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی کیا ہوا ہے۔ نیاز احمد کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں جمعیۃ علمائے ہند کے حلال سرٹیفکیٹ کی دنیا بھر میں مثبت شبیہ ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ صارفین کو ان مصنوعات کا استعمال کرنے سے بچاتے ہیں، جس کا استعمال وہ مناسب نہیں سمجھتے۔
ان سب کے درمیان محکمہ فوڈ میں زبردست ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوڈ سیکورٹی و میڈیسن ایڈمنسٹریشن نے حلال ٹیگ والی مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپیشل سکریٹری انیتا سنگھ نے حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ یوپی میں اس محکمہ سے جڑے تمام افسران میں سرگرمی دیکھی جا رہی ہے اور ضلعی سطح پر اس کا اثر بھی نظر آ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سہارنپور کے ایک افسر نے بتایا کہ ان کے ضلع میں تقریباً 3200 میڈیکل اسٹور ہیں جہاں حلال سرٹیفکیٹ والی دوائیوں کی فروخت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں تین ہزار سے زیادہ کاروباری ادارے ہیں۔ ان میں ریسٹورینٹ، مال، روز مرہ کے سامان رکھنے والی دکانیں بھی ہیں۔
ایڈووکیٹ عمر بتاتے ہیں کہ حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات پر پابندی سے دنیا بھر میں مصنوعات کی فروخت پر اثر پڑے گا۔ خاص کر دوائیوں کی خریداری کرتے ہوئے مذہبی طور پر پریشانی محسوس ہوگی۔ حالانکہ ان کا ماننا ہے کہ عدالت میں حکومت کے اس فیصلے کو بیک فٹ پر جانا پڑ سکتا ہے۔ حلال مصنوعات کو لے کر یہ مسئلہ ایک مسافر کی ایک افسر سے بحث کے بعد زیادہ موضوع بحث بنا۔ بحث اس بات کو لے کر ہوئی تھی کہ ’نان ویج‘ سے الگ چیزوں پر بھی حلال سرٹیفکیٹ کی ضرورت کیوں ہے! اس کے بعد اتر پردیش واقع حضرت گنج کوتوالی میں ایک مقدمہ درج ہوا۔ اس میں حلال سرٹیفکیشن والے ایک پروڈکٹ پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ شکایت نامعلوم کمپنیوں کے خلاف درج کرائی گئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ شکایت حلال سرٹیفکیشن دے کر سامان فروخت کرنے والی نامعلوم کمپنیوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 120بی، 153اے، 298، 384، 420، 467، 468، 471، 505 کے تحت درج کرائی گئیں جو کہ انتہائی سنگین الزام ہے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش میں فائیو اسٹار ہوٹل تک حلال سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہیں جو یہ یقینی بناتا ہے کہ جو گوشت پیش کیا جا رہا ہے وہ حلال ہے۔ میکڈونلڈ ڈومنوز، زومیٹو جیسی کثیر ملکی کمپنیاں تک اس سرٹیفکیٹ کے ساتھ کام کرتی ہیں، لیکن خاص بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں یہ سرٹیفکیٹ حکومت کے ذریعہ نہیں دیا جاتا۔ دراصل ہندوستان میں الگ الگ چیزوں کے لیے الگ الگ سرٹیفکیٹ کی سہولت ہے جو ان کا معیار یقینی بناتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ سرٹیفکیٹ کچھ پرائیویٹ ادارہ جیسے حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، حلال سرٹیفکیشن سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، جمعیۃ علمائے ہند حلال ٹرسٹ دے رہے ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ دراصل یہ ان اداروں پر لگام کسنے کی تیاری ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN