نئی دہلی: افغانستان نے دہلی میں واقع اپنے سفارت خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں اپنے سفارتی مشن کی بندش کے بارے میں ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے افغان سفارت خانے نے کہا، "حکومت ہند کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کے پیش نظر یہ حکم 23 نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے۔ یہ فیصلہ سفارت خانہ کی جانب سے 30 ستمبر کو آپریشن بند کرنے کے فیصلے کی تعمیل میں لیا گیا ہے۔ یہ قدم اس امید پر اٹھایا گیا تھا کہ مشن کو معمول کے مطابق چلانے کی اجازت دینے کے لیے حکومت ہند کا رویہ سازگار طریقے سے بدل جائے گا۔‘‘
افغانستان کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم افغان کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ مشن شفافیت، احتساب اور ہندوستان کے ساتھ تاریخی اور دوطرفہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کی خیرسگالی اور مفادات کی بنیاد پر غیر جانبداری کے ساتھ چلایا گیا۔‘‘








