اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’وہ ہم پر اپنے کتے چھوڑ دیتے، ہمارے ہاتھ پیر توڑتے‘: رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا اسرائیل پر تشدد کا الزام

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
141
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وسی ولیم سن
اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد جیل حکام نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور انھیں اجتماعی سزا کا نشانہ بنایا۔
انھوں نے بتایا ہے کہ جیل میں انھیں چھڑیوں سے مارا گیا، ان پر تھوتھنی والے کتے چھوڑے گئے، ان کے کپڑے اور کمبل واپس لے لیے گئے اور انھیں کھانے سے محروم رکھا گیا۔
ایک خاتون قیدی نے بتایا کہ انھیں ریپ کی دھمکی دی گئی اور گارڈز نے دو بار قیدیوں کے کمروں میں آنسو گیس پھینکی۔

بی بی سی نے چھ سابق قیدیوں سے بات کی اور تمام نے بتایا کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کچھ گارڈز نے ہتھکڑی لگے قیدیوں پر پیشاب کیا۔ اور گذشتہ سات ہفتوں میں چھ قیدی اسرائیلی تحویل میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق حراست میں رکھا جاتا ہے۔
حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے اس ہفتے اسرائیل نے 18 سال کے محمد نزل کو رہا کیا۔
انھیں اگست کے مہینے سے فرد جرم عائد کیے بغیر نفحہ جیل میں حراست میں رکھا گیا تھا۔ نزل کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ ان کو گرفتار کیوں کِیا گیا تھا۔
وہ کہتے ہیں کہ دس دن پہلے اسرائیلی گارڈ مائیکرو فون اور سپیکر لے کر ان کے قید خانے میں آئے اور انھیں اشتعال دلانے کے لیے چیخ کر ان کا نام لینے لگے اور تالیاں بجانے لگے۔
انھوں نے بتایا ’جب انھوں نے دیکھا کہ ہم ردعمل نہیں دے رہے تو انھوں نے ہمیں مارنا شروع کیا۔ انھوں نے ترتیب بنائی بوڑھے قیدیوں کو پیچھے بھیجا اور نوجوانوں کو آگے لے آئے۔
’انھوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔ میں اپنے سر کا تحفظ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ میرے ہاتھ پیر توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔‘
پیر کو جب نزل کی رہائی ہوئی تو رام اللہ میں فلسطینی ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا تھا۔ ان کے گھر والوں نے ہمیں ان کے ایکس رے اور میڈیکل رپورٹس دکھائیں جو ہم نے برطانیہ کے دو ڈاکٹروں کو دکھائیں جنھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ہاتھوں میں ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔
نزل کہتے ہیں کہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جیلوں میں گارڈز کا رویہ تبدیل ہو گیا۔
وہ کہتے ہیں کہ گارڈز انھیں لاتیں مارتے، چھڑیاں استعمال کرتے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک گارڈ نے ان کے منھ پر اپنا پاؤں رکھا۔
انھوں نے بتایا کہ ’وہ اپنے کتوں کے ساتھ اندر آئے، انھوں نے کتوں کو ہم پر حملہ آور ہونے دیا اور پھر ہمیں مارنا شروع کر دیا۔‘
’انھوں نے ہمارے میٹرس واپس لے لیے، ہمارے کپڑے، ہمارے تکیے بھی اور ہمارا کھانا فرش پر پھینک دیا۔ لوگ بہت خوفزدہ ہو گئے تھے۔‘
انھوں نے مجھے اپنی کمر اور کندھے پر اس تشدد کے نتیجے میں ملنے والے نشانات دکھائے۔
وہ بتاتے ہیں ’جس کتے نے مجھ پر حملہ کیا اس نے بہت تیز دھاروں والی تھوتھنی (مُزل) پہنی ہوئی تھی۔ اس کی تھوتھنی اور پنجوں نے میرے پورے جسم پر نشان چھوڑ دیے۔‘
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کے سربراہ عبداللہ الزغری نے ہمیں بتایا کہ قیدیوں نے ساتھی قیدیوں کے منھ اور جسم پر تشدد ہوتے دیکھا اور انھوں نے یہ الزام بھی سنا ہے کہ گارڈز نے ہتھکڑی لگے قیدیوں پر پیشاب کیا۔
ہم نے اسرائیلی محکمہ جیل سے ان الزامات پر تبصرہ مانگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق زیر حراست رکھا گیا اور انھیں حقوق حاصل تھے۔
لمیٰ خطر کو اس ہفتے رہا کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنی ویڈیو شائع کی جس میں انھوں نے باتیا کہ اکتوبر کے اواخر میں جب انھیں حراست میں لیا گیا تھا تو اس وقت ایک انٹیلیجینس کے افسرنے انھیں ’ریپ کی دھمکی‘ دی تھی۔
انھوں نے ویڈیو میں بتایا ’مجھے ہتھکڑی لگائی گئی اور آنکھوں کو پٹی سے باندھ دیا گیا۔ انھوں نے مجھے ریپ کی دھمکی دی۔۔۔ مجھے واضح ہو گیا تھا کہ ان کا مقصد مجھے ڈرانا ہے۔‘
لمیٰ خطر نے ٹیلیفون کے ذریعے ہمیں بتایا کہ ان کے سمیت دیگر خواتین قیدیوں کو ریپ کی دھمکی دی گئی۔ اور دامون جیل میں قیدیوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے حملوں کے بعد زیر حراست فلسطینی قیدیوں کی ہلاکت کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اُس دن سے چھ قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے اس موضوع سے متعلق ہمارے سوالوں کا براہ راست جواب نہیں دیا لیکن انھوں نے بتایا کے گذشتہ ہفتوں میں چار مختلف تاریخوں میں چار قیدی ہلاک ہوئے اور محکمہ جیل کو ان ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں ہے۔(بشکریہ بی بی سی اردو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN