اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اوم پرکاش سونی کا انتقال اردو صحافت کا بڑا خسارہ:اردو ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کا خراج عقیدت

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
29
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او)، یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا (یوایم آئی) اور سرکردہ اردو صحافیوں نے ایک بیان میں امرتسر کے بزرگ اردو صحافی اوم پرکاش سونی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے انتقال کو اردو صحافت کا ایک بڑا خسارہ قرار دیا۔
سابق رکن پارلیمنٹ، ہفت روزہ اخبار نو کے چیف ایڈیٹر اور سابق سفیر ہند م۔افضل نے اوم پرکاش سونی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پوری زندگی صحافت کی اعلیٰ قدروں کا پاس و لحاظ رکھا اور انتہائی غیر جانبداری و حق گوئی کے ساتھ صحافت کی۔ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں یقین رکھتے تھے جس کا مشاہدہ ان کی تحریروں میں کیا جا سکتا ہے۔ ان کے انتقال سے پنجاب میں اردو صحافت کا ایک باب بند ہو گیا۔
ان کا انتقال 22 نومبر 2023 کو 94 سال کی عمر میں امرتسر میں ہوا۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ اوم پرکاش سونی نے پنجاب میں اردو صحافت کو زندہ رکھنے میں جو نمایاں کردار ادا کیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی یوم اردو کے موقع پر انھیں 2018 میں محفوظ الرحمن عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت سے نوازا گیا تھا۔
ئر صحافی مودود صدیقی نے پنجاب میں سونی کی صحافتی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ ان کی رحلت سے پنجاب کی صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ جلد پُر نہیں ہوگا۔ ماہنامہ ’رہنمائے تعلیم‘ کے مدیر ابو نعمان نے کہا کہ اوم پرکاش سونی ان کے رسالے کے لیے مستقل مضامین لکھتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اکتوبر کے شمارے میں بھی ان کا مضمون شائع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اوم پرکاش سونی دہلی اردو اکادمی کے رسالہ ’ایوان اردو‘ میں بھی پابندی سے مضامین لکھتے رہے ہیں۔ رسالہ آجکل میں ان کے متعدد مضامین شائع ہوئے۔ انھوں نے کئی عشروں تک جالندھر سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ ’ہند سماچار‘ کے شعبۂ ادارت میں خدمات انجام دی تھیں۔ ان کے انتقال پر اردو زبان و ادب و صحافت سے وابستہ متعدد شخصیات نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ خاص طور سے ڈاکٹر لال بہادر، ڈاکٹر پرواز علوم، تحسین علی اساروی، حکیم آفتاب عالم اور محمد عمران قنوجی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN