اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

”سرکار حج کے عمل کو مشکل ترین بنارہی ہے، اس کی نیت خراب“

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:حج 2024 کے لیے وزارت حج کی طرف سے حج کمیٹی آف انڈیا نے ایکشن پلان جاری کیا ہے اس میں پوری طرح وزارت کی بد نیتی ظاہر ہورہی ہے۔ یہ الزام عازمین حج کی سہولت کےلیے مختلف طریقے سے مستقل حکومتی سطح سے لے کر عدالت عظمیٰ تک جدوجہد کرنے والے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے ایک پریس بیان میں لگایا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ شفافیت کا نام ونشان نہیں ہے یہ صرف ایک خانہ پری کی گئی ہے۔ یہ ایکشن پلان ستمبر ماہ میں قدیمی روایت کے مطابق جاری ہونا چاہیے تھا جو تین ماہ کی تاخیر سے جاری کیاگیا ہے۔ انھوں نے ایکشن پلان میں 5 دسمبر کو جو حج کوٹہ کےسلسلے میں اور دیگر مسائل کے سلسلے میں اجلاس کرنے کا ذکر کیا گیا ہے وہ اجلاس کہاں ہوا کب ہوا اور کون کون لوگ اس میں شامل ہوئے یہ شاید پوری طرح خفیہ رکھا گیا کیوں کہ سعودی وزیر حج جو دسمبر کے پہلے ہفتہ میں ہندوستان آئے تھے ان سے ملاقات کے بعد وزیر موصوفہ اسمرتی ایرانی نے پریس سے جو بات کی تھی اس میں بھی صحافیوں کو کوئی سوال پوچھنے کی اجازت نہیں تھی۔
مسٹر اعظمی نے کہا کہ کوٹہ کے علاوہ معلم فیس اس قدر بڑھ گئی ہے جو ایک بہت بڑا بوجھ حاجیوں پر ہے اس کے بارے میں سعودی وزیر حج سے بات کرکے میمورنڈم ہماری حکومت کو دینا چاہیے تھا جو میرے علم میں شاید نہیں دیا گیا جہاں تک کوٹہ کا سوال ہے سعودی حکومت حرم شریف کی کیپسٹی اور منٰی کی کیپسٹی دیکھ کر عالمی طور سےمسلم آبادی کے لحاظ سے کوٹہ الارٹ کرتی ہے۔ مسٹر اعظمی نےکہا کہ ایکشن پلان میں جو ذکر ہے دسمبر میں ہوائی جہاز کی ٹینڈرنگ کے لیے کام سونپ دیا گیا ہے آخر کس بنیاد یہ قدم اٹھا یا گیا ہے کیوں کہ کس ایمبارگیشن سے کتنے حاجی جانے ہیں یہ فروری میں قرعہ اندازی کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہے،ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اس سلسلے میں حکومت پر عدالت عظمیٰ کےمشورے کی خلاف ورزی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے بہت پہلے 2013 میں حکومت سے یہ کہا تھا کہ گلوبل ٹینڈرنگ کےذریعہ ہی حاجیوں کےلیے ہوائی جہازکا انتظام کیاجائے جس سے کرایہ بہت کم ہونے کی امید ہے، وزارت کو عوامی مطالبے اور سپریم کورٹ کے مشورے کااحترام کرتے ہوئے یہ کام شروع کرنا چاہیے ۔
انھوں نے کہاکہ ہمارے بار بار مطالبہ کے باوجود ایمبارگیشن پوائنٹ سے عازمین کو متبادل دینا یہ چھوٹے ایمبارگیشن پوائنٹ کوختم کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے کیوں کہ جب چھوٹے ایمبارگیشن پوائنٹ کے حاجی دو جگہ بٹ جائیں گے اور نمبر ان کے کم ہوں گے تو ان کا کرایہ بہت زیادہ ہوگا جیسا کہ حج 2023 میں ہوا ہے۔
مسٹر اعظمی نے کہا کہ ایکشن پلان کی کاپی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اور ممبران کو بھی بھیجی گئی ہے مگر ایک برس سے حج کمیٹی آف انڈیا کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے اور نہ تو کوئی ذرائع ابلاغ سے پتہ چلا ہے اور اگر کمیٹی کی کوئی میٹنگ ہوئی بھی ہے تو اس کی کارروائی کمیٹی کی ویب سائٹ پر آنی چاہیے جو نہیں آرہی ہے ۔
مسٹر اعظمی نے رہائش کے سلسلے میں بھی کہاکہ یہ موجودہ وزارت صرف عزیزیہ میں ہی حاجی کو رہنے کےلیے کیوں مجبور کررہی ہے جب کہ 2022 کووڈ سے پہلے گرین اور عزیزیہ دو نوں کیٹیگری ہوا کرتی تھی عازمین جو چاہتے انھیں دیا جاتا تھا انھوں نے کہا کہ جب سارا پیسہ عازمین حج دیتے ہیں تو ان کی سہولت کےلیےیہ سب چیزیں کیوں ختم کی جارہی ہیں۔
مسٹر اعظمی نے مرکزی حکومت اور انتظامی امور سے جڑے اداروں سے یہ اپیل کی کہ جب ہرکام آن لائن ہوتا ہے تو آخر حج کا انتظام کس طرح ہورہاہے یہ کام عازمین اور عوام کے سامنے آن لائن کیوں نہیں پیش کیاجاتا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN