اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مشرق وسطیٰ کے لیے 2023 ء کیسا رہا؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حالیہ چند برسوں میں عرب دنیا میں  فلسطینیوں کو تقریباً فراموش کر دیا گیا تھا۔ کم از کم وہاں کے بہت سے رہنماؤں کے رویے اس امر کا ثبوت ہیں۔  سب سے بڑھ کر فلسطینیوں کے لیے ان کی اپنی ریاست کا قیام، بہت سے عرب حکمرانوں کے حساب کتاب میں شامل ہی نہیں۔
 کئی دہائیوں سے جاری اس تنازعے کے دوران ایسا لگ رہا تھا، جیسے غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے لوگوں کے ساتھ اعلان شدہ یکجہتی ختم ہو گئی ہو۔ کم از کم مشرق وسطیٰ کے خطے میں مغرب کے بہت سے شراکت دار ممالک کی توجہ اور ترجیحات آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یعنی فلسطینیوں سے  ہٹ کر واضح طور پر اسرائیل کی طرف۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین، مراکش اور سوڈان جیسے متنوع ممالک نے 2020 ء میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدوں پر اتفاق کرتے ہوئے نام نہاد ابراہیمی معاہدے پر دستخط کیے۔ سعودی عرب کے ساتھ مزید پُرامید مذاکرات کی بدولت، یہودی ریاست اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کے لیے اپنی راہ پر گامزن دکھائی دے رہی تھی۔
فلسطین اپنے ایجنڈا پر واپس
سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے  نے بظاہر ایک چیز حاصل کی ہے، فلسطینیوں کا مدعا  2023ء کے دوران ایک بار پھر علاقائی اور بین الاقوامی ایجنڈے  کا حصہ بن گیا۔  عالمی برادری کے سامنے اب یہ سوال ایک بار پھر اٹھ رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے سے نمٹنے کے دوران  70 سال سے زیادہ عرصے سے حل طلب اس مسئلے سے کس طرح نمٹا جائے گا؟ 
یہ سوال بہت سی عرب ریاستوں کو بھی براہ راست متاثر کرتا ہے۔ ہیمبرگ میں جرمن انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل اینڈ ایریا اسٹڈیز (جی آئی جی اے) کے مشرق وسطیٰ کے ماہر آندرے بانک کا کہنا ہے کہ عرب ریاستیں اکثر استحکام کے بارے میں اپنے خدشات کا شکار رہتی ہیں۔
 مثال کے طور پر اردن اور مصر،اسرائیل  کے براہ راست پڑوسیوں کے طور پر کئی دہائیاں پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ ایک امن معاہدہ کر چکے ہیں۔ اب دونوں ریاستوں کی حکومتوں کو خدشہ ہے کہ غزہ یا مغربی کنارے میں مزید کشیدگی فلسطینی آبادی کے زیادہ بے گھر ہونے کا باعث بنے گی  اور اس کے نتیجے میں ان کے اپنے ملک میں بدامنی پھیلے گی۔
 خلیجی ریاستوں کا کردار
اسرائیل اور حماس کی حالیہ جنگ کے بعد سے اب تک خلیجی ریاستوں میں شاید ہی کوئی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہوں۔ آندرے بانک کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال خلیجی ریاستوں کے ایک بڑے حصے میں پائی جاتی ہے۔ مشرق وسطیٰ امور کے اس ماہر کے مطابق متحدہ عرب امارات کم از کم ابتدائی طور پر اسرائیل کی طرف زیادہ جھکاؤ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
خلیجی ریاست  قطر کا دارالحکومت دوحہ، جو حماس کی قیادت کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے، نے بھی کئی مواقع پر عوامی سطح پراسرائیل پر تنقید کی ہے۔ تاہم نومبر کے آخر میں جرمن اخبار فرانکفٹر الگیمائنے سائٹُنگ (ایف اے زیڈ) کے ساتھ ایک انٹرویو میں قطر کے سربراہ حکومت محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو عملیت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا،”ہم نے قطر میں بارہا کہا ہے کہ مسئلہ قبضے اور  فلسطین کے سوال کا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور قطر کے درمیان کوئی براہ راست مسئلہ نہیں ہے۔‘‘
الثانی نے کہا کہ اگر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا تو یہ خطہ ہمیشہ کے لیے تشدد کی آگ میں پھنسا رہے گا۔ الثانی کا مزید کہنا تھا، ”اگر اس پر سنجیدگی سے توجہ دی جاتی تو ہمیں اسرائیل سے مسئلہ کیوں ہوتا؟‘‘
مشترکہ مفادات
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ موجودہ غزہ جنگ کا کیا ہوگا، یہ کب اور کیسے ختم ہو گی؟ کیا اس کے دوسرے ممالک یا علاقوں میں پھیلنے کا خطرہ ہے؟ آخر مزید کتنی جانیں ضائع ہوں گی؟
ابھی تک ماہرین اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ  اور غزہ پٹی میں ہونے والی متعدد ہلاکتوں کی وجہ سے اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان تعلقات مستقل طور پر ختم ہو جائیں گے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ عرب حکمرانوں نے اب تک بہت سی عرب آبادیوں میں وسیع پیمانے پر اسرائیل مخالف جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی طور پر صرف ”زبانی ہتھیاروں‘‘ کا استعمال کیا ہے۔
مظاہروں اور جنگ کے پھیلنے کے خطرات
عرب اور اسلامی دنیا میں فلسطین کے حق میں جاری مظاہرے اس جنگ کے پھیلنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عرب حکومتوں کی ایک بڑی تعداد ممکنہ طور پر اسے جلد از جلد اور مستقل طور پر ختم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اس سے پہلے کہ احتجاجی مظاہروں سے ان کے اپنے استحکام کو خطرہ لاحق ہو۔
 اس پس منظر میں اسرائیل کے ساتھ میل جول صرف اسی صورت میں دوبارہ شروع ہو سکتا ہے، جب ہتھیار خاموش ہو جائیں اور فلسطینیوں کو بھی فائدہ پہنچے، مثال کے طور پر دو ریاستی حل کے نئے ایڈیشن کی صورت میں۔
 قطر کے وزیر اعظم جرمن اخبار FAZ کے ساتھ ایک انٹرویو میں پہلے ہی زور دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں،”فلسطین کے سوال کو اب مزید نہیں دبایا جا سکتا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN