اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند پر سرکاری زمین پر تعمیرات کا الزام ،ایس ڈی ایم کی تعمیرات پر روک، دارالعلوم سے وضاحت مانگی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
145
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف مسلسل نئے نئے تنازعات کھڑے کرکے ادارہ کے وقار کو مجروح کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔ اب بجرنگ دل کے ریاستی کوآرڈی نیٹر وکاس تیاگی نے ڈی ایم ڈاکٹر دنیش چندر کو مکتوب بھیج کر دارالعلوم دیوبند پر سرکاری زمین قبضہ میں لیکر اس پر تعمیر کرانے کا الزام عائد کیا ہے، ڈی ایم نے دیوبند کے ایس ڈی ایم کو جانچ کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ ہائی وے پر دارالعلوم دیوبند کی زمین ہے جہاں کافی دِنوں سے تعمیرات کا کام چل رہا ہے، اسی سلسلے میں ہفتہ کو وکاس تیاگی کے ذریعہ ڈی ایم کو دیئے گئے شکایتی مکتوب میں کہا گیا کہ اسٹیٹ ہائی وے پر واقع خسرہ نمبر 3811 کی تقریباً 500 میٹر زمین سرکاری زمین ہے۔ جس پر دارالعلوم کے ذریعہ قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات کرائی جارہی ہے۔ وکاس تیاگی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم نے ایس ڈی ایم انکور ورما کو پورے معاملہ کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 
وکاس تیاگی اس سے قبل بھی دارالعلوم دیوبند کی لائبریری سمیت دیگر عمارتوں کی شکایات حکومت و افسران سے کرچکے ہیں، ان کا الزام ہے کہ دارالعلوم حکومت کی تعمیرات کے متعلق کسی اصول و ضوابط پر عمل نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے ادارہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وہیں ڈی ایم کی ہدایت پر ایس ڈی ایم انکور ورما موقع پر پہنچے اور دارالعلوم کو نوٹس بھیج کر وہاں جاری تعمیراتی کام رُکوا دیا۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر جانچ کرنے تک تعمیراتی کام کو رُکوایا گیاہے اور دارلعلوم دیوبند کو 10جنوری کو اپنے دستایزات کے ساتھ اپنی وضاحت دینے کے لئے بلایا گیا ہے۔
ادھر دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سے کی گئی شکایت اور نوٹس ملنے کا معاملہ ان کے علم میں آیاہے، اس بارے میں معلومات کی جارہی ہے، یہ تمام الزامات پوری طرح بے بنیاد ہیں، دارالعلوم دیوبند اپنی زمین پر ہی تعمیرات کرتاہے، اس معاملہ میں جو بھی ضروری ہوگا وہ قدم اٹھایاجائے گا اور دستاویز پیش کیے جائینگے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN