اردو
हिन्दी
اگست 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ جنگ: پورا خطہ آتش فشاں کے دہانے پر

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
25
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع کے نتیجے میں اس کے اثرات پورے خطے میں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ہفتے کو ایک اہم اسرائیلی فوجی اڈے پر62راکٹوں سے حملہ کر دیا۔ 
اس حملے کو حماس کے نائب سربراہ کے قتل کا ابتدائی ردعمل قرار دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز کچھ ماہرین نے کہا کہ اس عمل نے امریکا اور اس کے حمایت یافتہ ملک اسرائیل کے اُن ملکوں کے ساتھ اختلافات شدید ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے جنہیں مغربی میڈیا ’’اسرائیل مخالف اتحاد’’ اور مزاحمت کا محور قرار دیتا ہے۔ 
برطانوی اخبار انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی تنازع خطے کے دیگر ملکوں میں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ترکی کا دورہ کیا جو تین ماہ کے دوران ان کا خطے کا چوتھا دورہ ہے۔ 
غزہ کے باہر بشمول لبنان، شمالی اسرائیل، بحیرہ احمر اور عراق میں ہونے والی پریشان کن تبدیلیوں اور واقعات نے موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے کیونکہ ان علاقوں میں پیش آنے والے واقعات نے اُن کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے جن کی وجہ سے امریکا اب تک اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہا تھا۔
 امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے ہفتے کو ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی تاکہ اس بات پر غور کیا جا سکے کہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے اور بالخصوص ایران اور اس کے پراکسیز کو باز رکھنے، غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو تیز کرنے اور سنجیدگی سے صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ترکیہ کیا کچھ کر سکتا ہے۔ 
اتوار کو وہ اردن کے دارالحکومت پہنچے جس کے بعد وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ منگل کو وہ اسرائیل پہنچیں گے اور پھر وہاں سے مصر میں اپنا دورہ ختم کرکے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
 یورپی یونین کے سینئر عہدیدار جوزپ بوریل نے بھی خطے کا دورہ کیا۔ امریکی و یورپی عہدیدار کے علیحدہ علیحدہ دورے کا مقصد صرف لبنان میں کشیدگی کو کم کرنا ہی نہیں بلکہ بحیرہ احمر کی اہم شپنگ لین کے ساتھ مزید واقعات کو روکنا ہے۔ تاہم، کچھ ماہرین نے دونوں شخصیات کے دوروں کے موثر ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ امریکا کی غیر متوازن پالیسیوں کی وجہ سے اس کی قیام امن کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ 
واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو خبر دی ہے کہ اسرائیل لبنان کی طرف سے اس کارروائی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اعلان کر چکا ہے کہ وہ کسی بھی وقت لبنان میں بڑا فوجی آپریشن شروع کر سکتا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام کو تشویش ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو حماس کے حملے روکنے میں اپنی حکومت کی ناکامی پر تنقید کے بعد اب لبنان میں فوجی آپریشن کو اپنی سیاسی بقاء سمجھ رہے ہیں۔ 
چائنیز میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا جہاں ایک طرف سفارتی کوششیں کر رہا ہے، وہیں دوسری طرف وہ یمن، عراق اور شام میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے جس سے امریکا کی منافقت سے بھری سوچ واضح ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلنکن کے متعدد دوروں کے باوجود مشرق وسطیٰ کے ریجن کیلئے کیے جانے والے اقدامات آگ بجھانے میں ناکآم رہے ہیں-

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN