نئی دہلی:ایک اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ 14 سے 16 جنوری کے دوران ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے کچھ حصوں میں بہت گھنے کہرے کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ کے اترکاشی میں شدید سردی کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ گنگوتری میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں لوگوں کو 16 جنوری تک شدید سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہیں دہلی-این سی آر میں آج یعنی ہفتہ (13 جنوری 2024) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ دھند کئی ایئر لائنز کو متاثر کر رہی ہے۔ ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے دھند اور سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی، ہریانہ، پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ-دہلی، راجستھان کے بیشتر حصوں، اتر پردیش کے کچھ حصوں، جنوبی راجستھان، شمالی مدھیہ پردیش اور اتر پردیش بہار کے الگ تھلگ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت 3-7 رہا۔ بڑھتی سردی کی وجہ سے بہار اور یوپی کی حالت خراب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے مختلف اضلاع میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش میں 14 سے 16 جنوری تک دھند کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔









