پٹنہ:بہار کی سیاست میں تبدیلی کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر اور نتیش کے نئے نویلے مشیر کے سی تیاگی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے ملک کی سیاست میں کانگریس پارٹی کو قبولیت دلائی ہے، ہمیں افسوس ہے‘‘۔
کے سی تیاگی نے کہا، "ڈیڑھ سال پہلے 27 ستمبر 2022 کو حصار میں چودھری دیوی لال جی کا یوم پیدائش تھا۔ میں اس میں نتیش جی اور تیجسوی یادو کے ساتھ شامل تھا۔ نتیش کمار جی نے تمام لیڈروں کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ اس اتحاد میں کانگریس پارٹی کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا، "ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے کانگریس پارٹی کو ملک کی سیاست میں قابل قبول بنا دیا۔ عام آدمی پارٹی، ممتا بنرجی کی TMC، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور کے چندر شیکھر راؤ نے غیر کانگریس، غیر بی جے پی محاذ بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ چندر شیکھر راؤ جی اس تجویز پر نتیش کمار کو راضی کرنے پٹنہ گئے تھے۔
اس کے بعد انہوں نے کانگریس کے بارے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ صرف نتیش کمار تھے جن کی وجہ سے I.N.D.I.A. اتحاد بنا اور ہم نے کانگریس کو سیاست میں دوبارہ قائم کرنے اور اسے عزت دینے کا کام کیا۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے کانگریس پارٹی کی مدد کی۔ ملکی سیاست میں قبولیت دی۔”








