اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نیتن یاہو کی ناکام حکمت عملی: ایک نکتہ نظر

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
27
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا تصور رہا ہے کہ فلسطینی عسکری تنظیم حماس موجود رہے تاکہ اس کو بنیاد بنا کر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام روکا جائے۔ تاہم حماس کی جانب سے سات اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس تصور میں موجود خامیاں عیاں ہیں اور اب اسرائیل میں نیتن یاہو کی اس حکمت عملی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فلسطینی تنازعے کا ذکر ہو تو وزیراعظم نیتین یاہو کا یہ تصور ضرور زیر بحث آتا ہے، جس کے تحت وہ چیزوں کو جوں کا توں رہنے دینا چاہتے ہیں۔ دو ہزار نو میں اپنی ایک تقریر میں نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام پر اصولی رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے اقدامات سے واضح  رہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے داخلی جھگڑے کو ہوا دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ حماس اور فلسیطنی لبریشن اتھارٹی آپس میں لڑتے رہیں، چاہے اس کی قیمت حماس کو باقی رکھنے ہی کی صورت میں کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔
انتہائی دائیں بازو کی ایک قدامت پسند ویب سائٹ میدا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی جماعت لکود پارٹی کو سن 2019 میں کہا کہ حماس کے لیے قطری سرمائے کی فراہمی جاری رہنا چاہیے کیوں کہ یہ فلسطینی ریاست کے قیام کو روکے رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا، ”یہ ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان تقسیم موجود رہے۔‘‘
مگر حالیہ برسوں میں اسرائیلی معاشرے کی بڑی تعداد اسرائیلی وزیراعظم کے اس خیال کے ساتھ ہی نظر آرہی تھی مگر سات اکتوبر کے بعد حالات یک سر تبدیل ہو چکے ہیں۔
مختلف حل درکار
سات اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اسرائیل میں سب سے زیادہ سنائی دیا جانے والے جملہ ہے، ”شنوئی کونسیپسیا‘‘ یعنی ”تصور میں تبدیلی‘‘۔ اب اسرائیلی عوام اس حملے سے قبل تک کے تصور سے بالکل جداگانہ راستے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ نیتن یاہو اب تک ایسا کوئی حل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی معاشرے کا ایک بڑا حصہ یہ اس تنازعے کے کسی ممکنہ حل ہی پر یقین کرنے سے عاری ہے۔
مختلف نتائج کے متقاضی
اسرائیل میں بائیں بازو اور لبرل طبقے کے مطابق ملک میں انتخابات ہونا چاہیں اور نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کے عناصر پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی حکومت میں شامل متعدد عناصر غزہ میں سن 2005 میں خالی کی جانے والی یہودی بستیوں کو دوبارہ سے بسانے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں
گو کہ نتین یاہو بار بار کہتے نظر آئے ہیں کہ وہ غزہ میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کا ارادہ نہیں رکھتے، مگر ان کی حکومت میں شامل قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر مختلف ٹی وی چینلز پر یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ غزہ سے فلسطنیوں کو ‘رضاکارانہ طور پر مہاجرت‘ اختیار کرنا چاہیے۔ اس سے یہ بھی نظر آتا ہے کہ نیتن یاہو کا خود اپنی ہی حکومت پر کنٹرول ختم ہو چکا ہے۔ ماضی میں لکود پارٹی سمیت تقریباﹰ تمام جماعتیں انتہائی دائیں بازو کے عناصر کی سوچ پر تنقید کرتی رہی ہیں، تاہم نیتن یاہو نے اپنی سیاسی بقا اور حکومت سازی کے لیے بن گویر کی عوامی سطح پر حمایت کی۔
عوامی جائزے اور کٹر نظریات
لیکن اب عوامی جائزے بتا رہے ہیں کہ نیتن یاہو کی عوامی مقبولیت مسلسل گر رہی ہے، جب کہ بن گویر کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اتزما یہودیت پارٹی ممکنہ طور پر موجودہ چھ نشستوں کی جگہ زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔ تاریخ نتین یاہو کی بات پر اپنا فیصلہ ان دو سوالات کے تناظر میں سنائے گی۔ پہلا کیا حماس اسرائیل کے لیے بدستور خطرہ رہے گی؟ اور کیا یرغمالی بہ حفاظت اسرائیل واپس پہنچیں گے۔
اگر نیتن یاہو کی حکومت ان دو معاملات میں ناکام رہتی ہے تو تاریخ انہیں بالکل مختلف انداز سے یاد کرے گی۔ نیتن یاہو اسرائیلی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے سیاست دان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں’اسرائیل کے محافظ‘ کے طور پر یاد رکھا جائے تاہم ممکن ہےکہ وہ اسرائیلی تاریخ میں پہلی بار ایک جنگ ہار جانے کا تصور چھوڑ کر جائیں۔(ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN