اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

میڈیا تنظیموں نے مجوزہ براڈکاسٹنگ سروسز بل کو ’سینسرشپ کا گیٹ وے‘ قرار دیا

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: نیشنل الائنس آف جرنلسٹس (این اے جے)، دلی یونین آف جرنلسٹس (ڈی یو جے) اور آندھرا پردیش ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (اے پی ڈبلیو جے ایف) جیسےادارے بھی نیٹ ورک آف ویمن ان میڈیا انڈیا (این ڈبلیو ایم آئی) اور ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیاکے ساتھ آگئے ہیں، جنہوں نے مجوزہ براڈکاسٹنگ سروسز (ریگولیشن) بل 2023 کے خلاف ‘سنگین اعتراض’ ظاہر کیا ہے۔ان تنظیموں نے اسے ‘سینسر شپ کا گیٹ وے’ قرار دیا۔
ایک مشترکہ بیان میں، این اے جے، ڈی یو جے اور اے پی ڈبلیو جے ایف  نے کہا کہ مجوزہ بل ‘غیر اعلانیہ سینسرشپ کے نئے دور کو وسعت دینے’ اور ٹی وی چینلوں سے لے کر تمام طرح کے میڈیا جیسے فلم، او ٹی ٹی پلیٹ فارم (نیٹ فلکس، پرائم ویڈیو)، یوٹیوب، ریڈیو وغیرہ یہاں تک کہ انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ نیوز ویب سائٹس اور صحافیوں پر حکومتی کنٹرول بڑھانے کی سمت میں  ایک قدم ہے۔
بیان کے مطابق، براڈ کاسٹنگ بل صحافت اور مواد کی تخلیق کے درمیان فرق کو دھندلا دیتا ہے۔
س کے مطابق، ‘خبروں اور حالات حاضرہ کی تعریف کو جان بوجھ کر اتنا وسیع رکھا گیا ہے کہ اس (بل) کے ذریعے ہر طرح کے آن لائن میڈیا کو کنٹرول کیا جا سکے۔ یہ براڈکاسٹ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا دونوں کو ایک ساتھ جوڑتا ہے، حالانکہ براڈکاسٹ میڈیا میں بڑے نیوز چینل شامل ہیں، جبکہ ڈیجیٹل نیوز میڈیا چینل اکثر چھوٹی تنظیمیں ہوتی ہیں جنہیں ایک یا دو افراد چلاتے ہیں۔’
بیان میں مزید کہا گیا ہے، ‘بل کی بہت سی شقیں، خاص طور پر سیلف سینسر شپ سے متعلق، چھوٹے نیوز میڈیا کی نوعیت کے پیش نظر مکمل طور پر ناقابل عمل ہیں۔ کچھ خطرناک حصوں میں اسٹوڈیو کے آلات سمیت الکٹرانک آلات کو ضبط کرنے کا اختیار شامل ہے۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ بل یوٹیوب صحافیوں، خبروں کے تجزیہ کاروں اور ڈیجیٹل ویب سائٹس سمیت آزاد آوازوں کو دبا سکتا ہے۔’
میڈیا تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے  بل کے لیے میڈیا کمیشن آف انڈیا جیسی ایک مشترکہ باڈی کی تشکیل تک  انتظار کیا جا سکتا ہے، جس میں  ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے، جو حکومتی کنٹرول کو مدعو کرنے کے بجائے سیلف ریگولیشن کے تمام پہلوؤں پر غور کر سکتے ہیں۔
میڈیا تنظیموں کی جانب سے کہا گیا کہ ‘آج پرنٹ، براڈکاسٹ، ڈیجیٹل سے لے کر ٹی وی اور دیگر میڈیا تک میڈیا کا ایک وسیع میدان ہے اور اس طرح کے اقدامات سے اسے ریگولیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے بجائے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کی جائے، مشترکہ شکایات کو دیکھا جائے اور مشترکہ حل تلاش کیا جائے۔ جمہوری مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلوں سے آمریت کی بو آتی ہے۔’
ان کا الزام ہے کہ براڈکاسٹنگ بل جلد بازی میں لایا جا رہا ہے اور یہ آزادانہ سوچ، مخالفت اور اختلاف کو روکنے کی ایک اور کوشش ہو سکتی ہے۔ اسے فوراً واپس لیا جانا چاہیے۔
بیان کے مطابق، ‘یہ بل بڑے کارپوریٹ ہاتھوں میں میڈیا کی ملکیت پر نا زیبا طریقے سے بے وجہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جو بذات خود اظہار رائے کی آزادی اور تنوع کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔’
گزشتہ جنوری میں ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو ایک خط لکھا تھا، جس میں براڈکاسٹنگ سروسز (ریگولیشن) بل-2023 کے مسودے کو ‘مبہم اور انتہائی دخل اندازی’ قرار دیا تھا(سورس:دی وائر)۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN