نئی دہلی:دہلی میں 12 سے زیادہ مقامات پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں، جس میں سی ایم اروند کیجریوال کے پرائیویٹ سکریٹری بیبھاو کمار اور شلبھ کمار سمیت کئی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جل بورڈ کے سابق ممبر کے گھر پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ چھاپہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں مارا جا رہا ہے۔ اس چھاپے کے بعد آج عام آدمی پارٹی کی ایک پریس کانفرنس ہو ئی ہے جس میں دہلی حکومت کے وزیر آتشی سنگھ نے ای ڈی کے “کارناموں” کا بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہمیں ڈرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
خبر کے مطابق آپ کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ این ڈی گپتا کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ مارا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی دہلی جل بورڈ کے سابق ممبر شلبھ کمار کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کے گھر پر بھی ای ڈی کا چھاپہ جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ای ڈی نے یہ کارروائی دہلی جل بورڈ میں گھوٹالے کے سلسلے میں کی ہے۔









