اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

“پاکستان میں الیکشن نہیں سلیکشن”،عمران خان کی پارٹی کے تو ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھارت اورپاکستان جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور دونوں میں ہی پارلیمانی طرز کا حکومتی نظام ہے، تاہم بھارتی حکومت نے پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے اب تک کوئی بھی بیان نہیں دیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں بھی پاکستانی عام انتخابات کے تذکرے بہت کم یا بالکل نہ کے برابر ہیں۔ البتہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری، ان کے مقدمات کی سماعت اور سزا کے حوالے سے تواتر سے خبریں شائع ہوتی رہی ہیں اور ان پر تبصرے بھی نشر ہوتےلیکن تجزیہ کاروں کی اس پر نظر ہے اور وہ تمام واقعات قریب سے دیکھ رہے ہیں۔بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے معرف تجزیہ کار قمر آغا پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ پاکستان میں ”اب الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوتا”
ڈی ڈبلیو اردو سے خاص بات چیت میں انہوں نے عمران خان کی جماعت پر عائد غیر سرکاری پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور تو عام ہو چکا ہے کہ ”ووٹنگ سے قبل ہی دھاندلی کی جا چکی ہے، کیونکہ مقبول ترین جماعت کو تو تقریباً انتخابات سے باہر کر دیا گیا
مخلوط حکومت کا امکان
قمر آغا کہتے ہیں کہ یہ انتخابات کتنے صاف شفاف ہوں گے اس کا پتہ اسی وقت چلے گا، جب پولنگ مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا: ”ایک ایسی مخلوط حکومت کے قیام کا امکان زیادہ ہے، جس میں انتہائی دائیں بازو اور لبرل سبھی شامل ہو سکتے ہیں۔ نواز شریف کے گناہ معاف کر دیے گئے ہیں اس لیے وہ عمران خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ تاہم ہر حال میں فوج کا کردار ہی ہوگا کلول بھٹا چاریہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد پاکستان جو سمت اختیار کرے گا، اس میں ”ملک کے موجودہ چیف جسٹس کا بہت بڑا کردار ہو گا۔” ان کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس پروگریسیو خیال کے ہیں اور انتخابات کے بعد کے نتائج کی روشنی میں بہت سے مقدمات ان کے پاس ہوں گے اور ان مقدمات کے حوالے سے ان کا کردار بہت اہم ہو گا۔قمر آغا کہتے ہیں کہ جو بھی حکومت بنے گی اس کے جواز پر بھی سوال اٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے حامیوں کا ایک مطالبہ ابھی سے زور پکڑ رہا ہے کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوں تو حکومت کو تسلیم ہی نہ کیا جائے۔”
کیا نئی حکومت کے بعد بھارت پاکستان تعلقات بہتر ہوں گے؟
کلول بھٹا چاریہ کے مطابق یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی سے بھارت اور پاکستان کے تعلقات کیا سمت اختیار کرتے ہیں، کیونکہ بھارت میں بھی آئندہ چند ماہ کے اندر ہی انتخابات ہونے والے ہیں۔
تاہم تجزیہ کار سنجے کپور کافی پر امید ہیں۔ ان کے مطابق نئی دہلی اور اسلام آباد کے سیاسی حلقوں میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ نواز شریف دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو اردو سے خاص بات چیت میں کہا، ”نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم مودی یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ مل کر کام کر سکتے ہیں۔”ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزارت عظمی کے عہدے پر ہوتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، یہ اس سے بالکل مختلف ہوگا۔ تاہم بہت کچھ اس بات پر بھی منحصر ہو گا کہ جب بھارت بھی پارلیمانی انتخابات کی دہلیز پر ہے، تو بھارت میں اس سیاسی تبدیلی کو کس طرح سے دیکھا جاتا ہے۔”
ان کا مزید کہنا ہے، ”اگر مودی سوچتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ان کی پارٹی کو انتخابی طور پر مدد دے سکتے ہیں، تو آٹھ فروری کے انتخابات کے بعد اچھے آپٹکس کی توقع کریں۔ میرے خیال سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی آ رہی ہے۔”
قمر آغا بھی اس سے متفق ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی فوج کا نواز شریف کو ”واپس لانے کا ایک مقصد بھارت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنا بھی ہو سکتا” ہے۔ تاہم سوال یہ بھی ہے کہ مخلوط حکومت کتنی مستحکم ہو گی، ”کتنے دن چل سکے گی، تو ”بھارت ویٹ اینڈ واچ کی پالیسی پر عمل کرے گا۔”وہ کہتے ہیں کہ ویسے بھی پاکستان بھارت کے ساتھ، ”بہت زیادہ دوستی کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔ اگر دوستی ہو گئی، تو فوج کو بیرک میں واپس جانا پڑے گا اور ایسے میں ان کی پوزیشن ثانوی ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔  اس لیے وہ بھارتی خطرے کو برقرار رکھ کر اپنی پوزیشن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔” (ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN