اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ کی جنگ سعودی عرب کے لیے بڑھتا ہوا درد سر

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
173
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جینیفر ہولانس
سعودی عرب  اس وقت ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف اس کا سعودی فرسٹ وژن  ہے اور دوسری جانب غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت اور ایک آزاد ریاست کے لیے ان کی جدوجہد کا ساتھ دینے کا عمل۔ ریاض اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، جس کے لیے اسے خطے میں استحکام کی ضرورت ہے۔
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ تیزی سے سعودی عرب کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کو متاثر کر رہی ہے۔
جرمن تھنک ٹینک CARPO کے سینیئر محقق سباستیان سنز نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”سعودی عرب کے لیے توازن قائم رکھنا ایک انتہائی مشکل صورت حال بن گئی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”اسلامی دنیا کے دو مقدس ترین مقامات کے محافظ ملک کے طور پر سعودی عرب کو موجودہ غزہ جنگ فلسطینیوں کے ساتھ سالوں کی کم وابستگی کو درست کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے جبکہ اسی دوران سعودی عرب اسرائیل  کے ساتھ اپنے تعلقات کے قیام کی کوششیں بھی بڑھا رہا ہے۔‘‘
کئی مہینوں سے امریکی قیادت سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے قیام کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ ریاض نے ابھی تک اسرائیل کو بطور ریاست باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔ امریکہ ان دونوں ممالک کے مابین سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں بہتری کو خطے میں مزید استحکام کے لیے بھی ضروری سمجھتا ہے۔
تاہم حماس جسے جرمنی، یورپی یونین، امریکہ اور کچھ عرب ریاستیں بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیتی ہیں، کی طرف سے گزشتہ سال سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے سبب اسرائیل اور سعودی عرب  کے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں لیکن اس عمل کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا۔
لندن میں قائم کنسلٹنگ کمپنی دی انٹرنیشنل انٹرسٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سامی حامدی نے ڈی ڈبلیو کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا، ”یہ اصرار کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات کے باوجود حالات کا معمول پر آنا اب بھی ممکن ہے، یہ تاثر دیتا ہے کہسعودی عرب کے لیے واقعی کوئی سرخ  لکیریں نہیں ہیں، جن کی وجہ سے تعلقات کی بحالی کے عمل کو ترک کرنا پڑے۔‘‘
فلسطینی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، لیکن حماس بھی
جرمن انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی اور سلامتی امور پیٹر لنٹل نے ڈی ڈبلیو کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا، ” سعودی  عرب اور اسرائیل کے درمیان میل جول کے دوران، ہم نے یہ مشاہدہ کیا کہ مسئلہ فلسطین غیر اہم ہوتا چلا گیا لیکن اس جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعلقات ایک بار پھر فلسطینیوں کے لیے ایک سیاسی حل سے منسلک ہو گئے ہیں۔‘‘
متعدد رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب نے فروری کے اوائل میں واشنگٹن سے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک تعلقات قائم نہیں کرے گا جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست کو ”تسلیم نہیں کیا جاتا‘‘ اور اسرائیلی افواج غزہ سے نکل نہیں جاتیں۔
سعودی عرب کی نئی ”پوزیشننگ‘‘  اسرائیل  کے غزہ کے سب سے جنوبی شہر رفح پر کارروائی شروع کرنے پر ریاض کی طرف سے دیے گئے تازہ ترین بیانات سے واضح ہوتی ہے۔ رفح غزہ کے 1.3 ملین سے زیادہ بے گھر باشندوں کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ اسرائیلی کارروائی کے تناظر میں گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پٹی کے شہر رفح کو نشانہ بنانے کے بہت سنگین نتائج ہوں گے۔
جرمن تھنک ٹینک CARPO کے سینیئر محقق سباستیان سنز کا اس سعودی  بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا، ”رفح کے حوالے سے اسرائیلی کارروائی کی مذمت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ سعودی عرب اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘
تاہم اس طرح کے نتائج یا اثرات  کی تعریف و تشریح مختلف طریقے سے کی جا سکتی ہے۔ دریں اثنا سعودی عرب کی  نہ صرف سیاسی پوزیشننگ میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے بلکہ وہاں جذباتی صورت حال بھی بدل گئی ہے۔
سکیورٹی اور استحکام
لندن میں قائم کنسلٹنگ کمپنی دی انٹرنیشنل انٹرسٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سامی حامدی کہتے ہیں، ”سعودی عرب کی پہلی ترجیح ‘وژن 2030ء‘ کے ذریعے موجودہ معاشی بحران کو حل کرنا ہے۔‘‘
وژن 2030 ء دراصل سعودیولی عہد محمد بن سلمان کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد اس عرب بادشاہت میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیاں لانا ہے، اصلاحات کے ذریعے۔ مثال کے طور پر ایک ”اوپن سوسائٹی‘‘ یا آزاد معاشرہ تشکیل دے کر، خواتین کے کردار کو معاشرے میں اہم بناتے ہوئے اور سب سے بڑھ کر تیل اور  دیگر شعبوں جیسے کہ سیاحت، ٹیکنالوجی کے ذریعے مملکت کی آمدنی کو متنوع بنانے کی کوشش کرنا اس وژن کے اولین مقاصد ہیں-(ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN