اردو
हिन्दी
اپریل 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غرب اردن میدان جنگ میں تبدیل، مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ،متعدد ہلاک

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
غرب اردن میدان جنگ میں تبدیل، مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ،متعدد ہلاک
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غرب اردن؍غزہ:
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج منگل کے روزاسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں کئی فلسطینی میں زخمی ہوگئے ہیں۔ العربیہ اور الحدث چینل کے نامہ نگاروں کے مطابق غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان غیرمعمولی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی بھاری نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نےفلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بیت ایل یہودی کالونی کے قریب سیکڑوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے تصادم کی اطلاعات ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج منگل کے روز غرب اردن میں ہونے والے مظاہروں کے موقع پر ہائی الرٹ کردیا تھا۔

ادھر سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور غرب اردن میں آج منگل کے روز غزہ کی پٹی اور القدس میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف بہ طور احتجاج عام ہڑتال کی گئی۔ غرب اردن میں یہ ہڑتال اور مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری طرف غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 238 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فلسطینی تنظیموں کی اپیل پرآج غرب اردن میں بینک، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور نجی سرگرمیاں بند رہیں۔ فلسطینی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ہڑتال میں شامل ہونے اور کام سے چھٹی کرنے کی اجازت دی تھی۔ فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ ہم نے سرکاری ملازمین کو فلسطینیوں‌کے خلاف اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نامہ نگار کے مطابق فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں روکے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے۔ گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے آج منگل کے روز فلسطین بھر میں ’یوم الغضب‘ منانے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی طیاروں نے منگل کی صبح ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے پر بم باری کی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور جنگی کشتیوں نے پیر کی شام سے اب تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر 60 سے زیادہ حملے کیے۔ ان حملوں میں حماس تنظیم کے زیر انتظام حکومتی مراکز، تنظیم کی قیادت کے خالی گھروں ، فلسطینی گروپوں کے ٹھکانوں ، زرعی اراضی اور سڑکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے تشدد کے پھیلاؤ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کی شام اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے فائر بندی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیاتھا۔ تاہم بنجامن نیتن یاہو اس سے پہلے کئی بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ مقاصد حاصل ہونے تک غزہ میں مسلح افراد کے ٹھکانوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے پیر کی شب جاری بیان میں کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں مشن پورا کرنے کے لیے کم از کم 48 گھنٹوں کی مزید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس تنظیم بھرپور طاقت کے استعمال اور طریقہ کار سے حیران ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مصر اور اقوام متحدہ نے وساطت کار کے طور پر سفارتی کوششوں کو بڑھا دیا ہے۔ اس معاملے کو زیر بحث لانے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ایک اجلاس جمعرات کے روز ہو گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی شب تاخیر سے ایک اعلان میں بتایا کہ حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں نے گزشتہ پیر سے لے کر اب تک اسرائیل کی سمت 3350 راکٹ فائر کیے ہیں۔ ان میں سے 200 راکٹ صرف پیر کے روز داغے گئے۔

گذشتہ ہفتے پیر کے روز غزہ کی پٹی میں حماس تنظیم کی جانب سے اسرائیل کی سمت راکٹ داغے گئے۔ حماس نے یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے علاقے کے معاملے کے تناظر میں کیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں عسکری آپریشن شروع کر دیا۔ ادھر اسرائیل کے کئی دیہات میں داخلی فلسطینیوں (جو 1948ء کے عرب کے نام سے جانے جاتے ہیں) اور یہودیوں کے بیچ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ داخلی فلسطینی اسرائیل کی کُل آبادی کا 21 فیصد ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN