اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند بھی تو کچھ کرے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
294
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:سمیر چودھری

دارالعلوم دیوبند کے خلاف اس وقت نت نئے فتنے کھڑے کئے جارہے ہیں اسکے باوجود ارباب دارالعلوم دیوبند ابھی تک دفاعی پوزیشن میں ہیں، حالانکہ اب پانی سرَسے اوپر جارہاہے اسلئے آئینی طریقہ سے حالات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے وگرنہ یہ لوگ مزید نئی نئی سازشیں رچیں گے، اگرچہ اس عظیم ادارہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا لیکن ذمہ دار اور امت ان وقتی الجھنوں کا شکار ضرورہوکر رہ جائینگے۔ جیسے کہ آپ جانتے ہیں اب ہر ماہ اوسطاً ایک ایسی خبر آہی جاتی ہے جو دارالعلوم دیوبند کے خلاف بڑی سازش کاشاخسانہ معلوم ہوتی ہے، کبھی مقامی انتظامیہ ادارے کی قدیم زمینوں کے کاغذات کنگالتی ہے تو کبھی قدیم عمارات کے نقشے طلب کرلئے جاتے ہیں اور نقشے پاس نہ ہونے پر جرمانہ وصول کیا جاتاہے کبھی دارالعلوم دیوبند کو انگلش زبان کا مخالف بتاکر نشانہ بنایا جاتاہے تو کبھی فتووں اور بہشتی زیور جیسی کتاب کو لیکر اس الہامی ادارہ کو ٹارگیٹ کیا جارہاہے، یہ تمام واقعات حالیہ ہیں، اس کے علاوہ اندورنی امور میں بھی انتظامیہ کوسخت چیلنجز کاسامناہے۔ 
بہر حال یہ ہوگا کیونکہ اس وقت ہوا مخالف ہے، لیکن اس کا مقابلہ کرنے کے لئے کچھ تبدیلی بھی وقت کی ضرورت ہے، اس وقت دارالعلوم دیوبند کو ہائی ٹیک ہونے کی ضرورت ہے، بیشک آپ اصول ہشتگانہ پر قائم رہیں کیونکہ یہی اس عظیم ادارہ کی اساس ہے اور اپنے نصابی علوم حسب روایت پڑھائیں لیکن اس نصاب کے تحفظ کے لئے موجودہ زمانہ کے مطابق کچھ اقدامات بھی کئے جانے چاہئے، جس میں اولین طورپر دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ کو فلٹر کیا جائے اور کسی فتویٰ یا مواد کو سائیڈ پر اپلوڈ کرنے سے قبل اس کو مفتیان کرام کے ساتھ ساتھ جدید حالات سے ہم آہنگ ٹیم بناکر اس سے پاس کرانا بہت ضروری معلوم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران دارالعلوم دیوبند بالخصوص اراکین شوریٰ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی جسارت کر رہا ہوں کہ دارالعلوم دیوبند کے لئے باقاعدہ لیگل سیل کا قیام ازحد ضروری ہے تاکہ درپیش تمام اندورنی اور داخلی امور سے آئینی طریقہ سے نمٹا جاسکے، وہیں حالات کی ضرورت کے مدنظر میڈیا سیل کا قیام یا کم از کم دو میڈیا ترجمان ایسے مقرر کئے جائیں جو دینی و عصری علوم میں مہارت کے ساتھ موجودہ متعصب میڈیا کا حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں سے لبریز ہوں، بیشک دارالعلوم دیوبند کو کسی ٹی وی ڈیبیٹ میں نمائندگی کی ضرورت نہیں ہے لیکن کم از کم جو اپنے مسائل ہیں ان پر دنیا کے سامنے صحیح صورتحال کا واضح کیاجانا بہت ضروری ہے تاکہ نئی نسلیں حالات کی سنگینی، مخالفین کی سازشوں اور دارالعلوم دیوبند کی زریں خدمات سے بخوبی واقف ہوسکیں۔ اس وقت قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کے خلاف ایک طوفان کھڑا ہے اور اس شور میں دارالعلوم دیوبند کا موقف کہیں واضح نہیں ہوسکا، جس پر غور فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح دارالعلوم دیوبند کے خلاف ایک مبینہ آئی ٹی سیل کام رہی ہے اور کمزوریوں کو تلاش کرکے انہیں منظر عام پر لاکر ادارہ کو نقصان پہنچانے کی ناکام اور مذموم کوشش کررہی ہے اسی طرح مقامی سطح پر بھی کچھ سطحی ذہنیت کے لوگ حکومت کی سرخروئی حاصل کرنے اور اپنے سیاسی قد کو اونچا کرنے کے لئے دارالعلوم دیوبند کے خلاف نئے نئے فتنے کھڑے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حالانکہ یہ لوگ بخوبی واقف ہیں کہ ملک کی آزادی اسی دارالعلوم دیوبند کی دَین ہے اور یہاں کے ہزاروں لاکھوں علماءنے آزادی وطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا تھا، لیکن چونکہ موجودہ حکومت کو یہ تاریخی حقائق پسند نہیں ہیں اسلئے میڈیا میں ایسے شوشے کھڑے کئے جارہے ہیں تاکہ دارالعلوم دیوبند جیسے عظیم ادارہ کے وقار کو مجروح کیاجاسکے۔ اسلئے اراکین شوریٰ اور ذمہ داران دارالعلوم دیوبند سے احتراماً گزارش ہے کہ اس جانب توجہ فرمائیں کیونکہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف اٹھنے والے فتنوں سے ملت اسلامیہ ہند اس وقت سخت تشویش اور فکر مندی میں مبتلا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN