واشنگٹن:امریکی صدرجو بائیڈن کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی کے خلاف ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹروں میں بڑھتی ہوئی تنقید، غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول میں ناکامی، شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافےاور امریکہ کی اسرائیل کی اندھی حمایت پر عرب امریکیوں بالخصوص فلسطینیوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
اسی بڑھتی تنقید کو سامنے رکھتے ہوئے امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کو اس غصے کے سیاسی خطرے پر خبردار کیا ہ
غزہ کی جنگ سے واقف چار افراد نے تصدیق کی کہ امریکی نائب صدر نے سرکاری ملاقاتوں کے دوران انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی ہلاکتوں کی شدت کو کم کرنے کے لیے کام کرے۔
زیادہ ہمدردی
’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ملاقاتوں کے دوران انتظامیہ نے فلسطینی امریکیوں کے غصے کو کم کرنے کے لیے کام کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے بائیڈن اور دیگر اعلیٰ حکام کو غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر مزید ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی بھی ترغیب دی۔
سوموارکو اسرائیلی جنگی کابینہ کے ایک رکن اور بینجمن نیتن یاہو کے اہم مخالف بینی گینٹز کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دورانامریکی نائب صدر نے غزہ میں شہریوں کو درپیش صورت حال پر "گہری تشویش” کا اظہار کیا۔قبل ازیں اتوار کو امریکی نائب صدر نےغزہ کی موجودہ بحرانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیاانہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور شہریوں کو امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔









