اردو
हिन्दी
اپریل 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حماس کے زیر زمین 40 ٹھکانوں پر بمباری ،درجنوں اسکول تباہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
حماس کے زیر زمین 40 ٹھکانوں پر بمباری ،درجنوں اسکول تباہ
51
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ:
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے آج بدھ کے روز نویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس نے تازہ ترین کارروائی میں غزہ پٹی کی جنوب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے 40 زیر زمین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسی طرح فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد ضیف کو دو مرتبہ ہلاک کرنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کے 52 جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ کی پٹی میں خان یونس، رفح اور دیر البلح میں حماس کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ اس دوران میں رفح اور خان یونس میں حماس کے دو کمانڈروں کے گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ ان کے نام بالترتیب عطاء اللہ ابو السبح اور اسامہ الطبش ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے فوج کے سینئر ذمہ داران کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ گھنٹوں کے دوران میں حماس تنظیم کے سینئر ارکان کو نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کی منظوری دے دے۔ ان ارکان میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد ضیف شامل ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملوں میں اسکولوں کو بھی نہیں چھوڑا۔اسرائیل نے ایک ہفتے کے دوران غزہ پر حملوں میں پچاس اسکولوں کو تباہ کردیا۔بچوں کی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار 800 سے زائد بچے متاثر ہوئے۔یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملوں میں اسرائیل میں بھی تین اسکولوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیل کو بھی یومیہ 37 ملین ڈالر کا معاشی نقصان

دوسری جانب اسرائیلی اخبار یدیؤتھ آہرونتھ نے بتایا ہے کہ موجودہ اسرائیلی و فلسطین مسلح تنازعے میں اسرائیل ہر روز تقریباً 37 ملین ڈالر کا براہ راست اپنا معاشی نقصان کر رہا ہے ۔اسرائیلی اخبار کے مطابق حالیہ غزہ پر بمباری کے پہلے آٹھ دن کے دوران اسرائیل کو 2014 میں غزہ کی پٹی پر 50 روزہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کے برابر معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق 4000 سے زیادہ اسرائیلیوں نے اپنے گھروں ، فرنیچر ، گاڑیوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے معاوضے کے لئے درخواست دی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کے آس پاس کے علاقے میں اسرائیلی فیکٹریاں ، گودام ، کمپنیاں ، دکانیں اور زرعی منصوبے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھا چکے ہیں۔

فرانس نے اقوام متحد ہ میں جنگ بندی کی قرار داد پیش کی

وہیں فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں اوران کے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں جنگ بندی کے لیے اس قرارداد سے اتفاق کیا ہے۔مصری صدر افریقہ کے بارے میں ایک کانفرنس کے سلسلے میں ان دنوں پیرس کے دورے پر ہیں۔ پیرس میں ایلزے محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ تینوں ممالک نے تین سادہ عناصر سے اتفاق کیا ہے:لڑائی بند ہونی چاہیے،جنگ بندی کا وقت آگیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس معاملہ پرغور کرنا چاہیے۔‘‘فرانس گذشتہ کئی روز سے فلسطینی علاقوں میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ مصر کی مصالحتی کوششوں کا حامی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ابھی تک غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک سادہ اعلامیے کی منظوری میں بھی ناکام رہی ہے۔ اسرائیل کا پشتیبان امریکہ تنازع کے خاتمے کے لیے چین، ناروے اور تونس کے جنگ بندی سے متعلق مجوزہ بیانات کو مسترد کرچکا ہے دریں اثناء اقوام متحدہ میں چینی سفیر ژانگ جَن نے بتایا ہے کہ ’سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں ارکان نے فرانسیسی سفیر کی تجویز پرغور کیا ہے۔ چین یقینی طور پربحران کے خاتمے کے لیے کوششوں کی حمایت کرتا ہے اورمشرقِ اوسط میں امن کی بحالی چاہتا ہے۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN