اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت میں مسلمان نمازیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:صلاح الدین زین
نمازیوں پر تازہ حملے کا یہ واقعہ ریاست گجرات کا ہے، جس میں بیرونی ممالک کے بعض طلباء شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ملک میں ایسے حملے کوئی نئی بات نہیں ہے، حال ہی میں دلی پولیس کا ایک اہلکار نمازیوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گجرات یونیورسٹی میں بیرونی ممالک کے طلباء پر ہونے والے حملے میں جو افراد بھی ملوث ہیں، ان کے خلاف مقامی حکومت سخت کارروائی کر رہی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ احمد آباد کی گجرات یونیورسٹی میں "تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا اور اس میں دو بیرونی طلباء زخمی بھی ہوئے۔”
ان کا کہنا تھا، "ان میں سے ایک طالب علم کو طبی امداد ملنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا
ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس معاملے پر گجرات کی حکومت سے رابطے میں ہیں
اطلاعات کے مطابق گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک سری لنکا کا اور ایک تاجکستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کو حملے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس معاملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
گجرات پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی نماز پڑھنے کی وجہ سے ہونے والے اس جھگڑے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے متعدد بیان جاری کیے ہیں اور کہا کہ اس معاملے میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے احمد آباد میں واقع گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رمضان کے مہینے میں نماز پڑھنے کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والے ہندوؤں نے آواز اٹھائی اور پھر جب دھمکی سے بھی نماز تراویح بند نہیں کی گئی، تو مسلم طلباء کو مارا پیٹا گیا۔
سینیئر پولیس افسران نے بتایا کہ یہ واقعہ رات کے تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا، جب گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں تقریبا 25 افراد داخل ہوئے۔ "جب یہ گروہ داخل ہوا، تو کچھ طلباء ایک پلیٹ فارم پر (ہاسٹل کے احاطے کے اندر) ہی نماز ادا کر رہے تھے۔ گروپ نے ان سے پوچھا کہ وہ وہاں کیوں نماز پڑھ رہے ہیں اور ان سے کہا کہ وہ کسی مسجد میں جائیں۔
پولیس کے مطابق اس کے بعد گروپ کے کچھ لوگ ہاسٹل کے کمروں میں گھس گئے اور املاک کی توڑ پھوڑ کے ساتھ ہی بیرونی طلباءکو مارا پیٹا۔
گجرات میں ہندؤ قوم پرست جماعت بی جے پی کی حکومت ہے، جہاں مسلمانوں کے ساتھ تفریقی سلوک ایک عام بات ہے۔ تاہم پولیس نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ کس گروپ کے لوگوں نے حملہ کیا، البتہ یہ بات واضح ہے کہ عام طور پر یہ حرکت سخت گیر ہندؤ تنظیم کے کارکن کرتے ہیں، جنہیں حکمراں جماعت کی پشت پناہی حاصل رہتی ہے۔
ایک افغان طالب علم نے بھارتی اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ کو بتایا کہ حملہ آور "جئے شری رام” کے نعرے لگا رہے تھے اور اندر آتے ہی سکیورٹی گارڈ کو عمارت سے باہر دھکیل دیا۔
"ہمارے کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت ذاتی ساز سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔ پانچ طالب علم، جن میں دو جنوبی افریقہ کے، اور ایک افغانستان نیز ایک ازبکستان اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے، زخمی ہوئے۔”
ایک دوسرے طالب علم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا، "طلباء اپنے کمروں کے باہر نماز پڑھ رہے تھے، کیونکہ کمرے میں جگہ کافی نہیں ہے۔ اور کیمپس میں کوئی مسجد بھی نہیں ہے۔”
نمازیوں پر حملہ، کوئی نئی بات نہیں :چند روز قبل ہی کی بات ہے، جب دارالحکومت دہلی میں ایک پولیس اہلکار کو دیکھا گیا کہ وہ جمعے کی نماز پڑھنے والوں پر زور زور لاتیں مار رہا تھا۔ چونکہ جمعے میں بھیڑ کی وجہ سے کچھ نمازی مسجد کے بارہ روڈ پر نمازی اد کر رہے تھے، اس لیے وردی میں ملبوس پولیس افسر انہیں لات مار مار کر بھگا رہا تھا۔
حکام نے اس واقعے کا ویڈيو وائرل ہونے کے بعد اس میں ملوث پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اس کی تفتیش کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی، خاص طور پر وزیر اعظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ایسے بہت سے واقعات سامنے آئے، جہاں نمازیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
دہلی سے متصل گروگرام، جہاں مساجد بہت کم ہیں، مسلمان جمعے کی نماز پارک میں ادا کرتے رہے ہیں، تاہم ہندؤ انتہا پسندوں نے اس پر بھی ہنگامہ آرائی کی اور انہیں بھی بند کروا دیا۔
لکھنو کے ایک معروف مال کے چند ملازم عمارت کے اندر ہی خالی جگہ پر نماز ادا کر رہے تھے، انہیں بھی تشدد نشانہ بنایا گیا تھا، اس حوالے سے متعدد ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں، جہاں کھلے عام نماز پڑھنے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔
یہ الگ بات ہے کہ ہر روز ہی راستوں اور پارکوں میں ہندؤ برادری کے لوگ پوجا پاٹ کرتے یا پھر مذہبی پروگرام منعقد کرتے نظر آتے ہیں۔(ڈی ڈبلیو)
(یہ تجزیہ نگار کی ذاتی رائے ہے )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN