نئی دہلی:دہلی کے رام لیلا گراؤنڈ میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی میں لاکھوں افراد کی بھڑ میں شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے اب کی بار بی جے پی تڑی پار کا نعرہ دیااور کہا کہ ہم ڈرنے والے والے نہیں لڑنے والے ہیں انہوں نے اپنے مختصر خطاب کے دوران کہا کہ ہماری بہنیں ہمت سے لڑ رہی ہیں تو بھائی کیسے خاموش بیٹھیں گے، پورا دیش ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ یہ اعلان کرے کہ ای ڈی، سی بی آئی وغیرہ اس کی اتحادی ہیں۔ ادھوٹھاکرے نے کہا کہ ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت ملک کے لیے خطرہ ہو گئی ہے۔ اگر ہم کو ملک بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک شخص اور ایک پارٹی کی حکومت کو ختم کرنا ہوگا اور ملی جلی حکومت لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چناؤ پرچار کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ دیش کو بچانے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بی جے پی نے آپ نے دہلی میں آنے سے روکا اسی طرح آنے والے الیکشن کے بعد بی جے پی کو دہلی آنے سے روکیے۔ ادھوٹھاکرے نے اس موقع پر بی جے پی کے چار سو پار کے نعرے کے جواب میں نعرہ دیا کہ ’’اب کی بار، بھاجپا تڑی پار‘‘









