غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے غیر تجربہ شدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کا سہارا لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،قطری نشریاتیادارے کے مطابق اسرائیلی افواج فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتلِ عام کے لیے اب مصنوعی ذہانت کے حربے استعمال کررہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں مصنوعی ذہانت کے
غیر تجربہ شدہ نظام استعمال کررہی ہے، جس کے نتیجے میں شہری موت کے منہ جارہے ہیں۔
دوسری طرف امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کو فوری ختم کرنا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل لوگوں کو مارنا بند کرے اور امن کی طرف لوٹے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری کی ویڈیوز جاری نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملوں کی ویڈیوز جاری کرنے سے اسرائیل تعلقات عامہ محاذ پر ناکام ہورہا ہے۔









