اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھنؤ کی آصفی مسجد میں یوم قدس: اسرائیلی بربریت اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
36
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آج نماز جمعۃ الوداع کے بعد آصفی مسجد میں مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ عالمی یوم قدس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس احتجاج میں مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں مارے جارہے مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کی گئی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ تھے جن میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار معصوم بچوں اور عورتوں کو دکھلایا گیا۔ مظاہرین نے ‘اسرائیل مردہ باد’ کا نعرہ لگاتے ہوئے عرب ملکوں کی بزدلی اور منافقت کی بھی مذمت کی اور ان کے خلاف مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقعے پر مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی تصویر کو نذر آتش کرکے اپنے غم و غصہ کا اظہارکیا
مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ظلم دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور نام نہاد امن پسند دنیا خاموش ہے۔ امریکہ سمیت دنیا کی اکثریت اسرائیلی ظلم کی حمایت کررہے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ فلسطینیوں نے بے دریغ قربانیان دی ہیں لیکن انہوں نے ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا، یہ درس انہوں نے کربلا سے لیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ جہاں فلسطینیوں کی بہادری، ان کا ایثار اور قربانی تاریخ میں درج ہوگئی ہے۔ وہیں عرب ملکوں کی بزدلی اور خیانت کو بھی تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ یہ استعمار کے بدترین غلام ہیں اور اسلام کے سب سے بڑے غدار ہیں۔
مولانا نے کہا کہ ہمارا قومی میڈیا فلسطینی مظلوموں کی حمایت تو کرتا ہے لیکن عرب ملکوں کی بے غیرتی اور خیانت کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ کیونکہ یہ لوگ اب بھی سعودی عرب جیسے خائن ملکوں سے متاثر ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ میڈیا کو عربوں کی منافقت اور غداری نظر نہیں آتی۔ مولانا نے کہا کہ جو ملک جنگ بندی کی بات کررہے ہیں، وہی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں، ان کا کردار دوغلا ہے اور اسی دوہرے معیار نے دنیا کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ آج حزب اللہ سمیت جو لوگ اسرائیل سے لڑرہے ہیں وہ سب کربلا والے ہیں۔ اس میں شیعہ و سنّی ہونا شرط نہیں ہے بلکہ حسینی ہونا شرط ہے۔ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو خفیہ طور پر اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں وہ یزیدی ہیں اور اسرائیل اور استعماری طاقتوں سے لڑرہے ہیں وہ حسینی ہیں۔
مولانا نے دوران تقریر کہا کہ فلسطینیوں نے تنہا اپنے لیے قربانیاں نہیں دی ہیں بلکہ انہوں نے پوری دنیا کی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ اگر یہ ہارجاتے تو پوری دنیا میں مسلم اقلیتوں پر ظلم شروع ہوجاتے۔ لیکن ان کی بہادری اور استقامت نے دنیا کو یہ باور کرادیا کہ حسینی سر کٹا سکتے ہیں لیکن ظلم کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے۔ مولانا نے کہ اردن، سعودی عرب سمیت دیگر مسلمان ملک اسرائیل کو اناج، تیل اور جنگ کے دوران رسد بھجوارہے ہیں لیکن فلسطینی بچے بھوکے مررہے ہیں۔ ان مسلمان ملکوں میں اتنی بھی ہمت نہیں ہے کہ وہ امدادی سامان کی ترسیل کے لیے رفح کراسنگ کو پوری طرح کھلوا سکیں۔ ان کی بے غیرتی اور غداری کی بنیاد پر اسرائیل میں اتنی جرأت پیدا ہوئی ہے کہ اس نے غزہ کو عورتوں اور بچوں کا مقتل بنادیا۔ مولانا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونا چاہیے اور اسرائیل پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
احتجاج میں مولانا مشاہد عالم رضوی، مولانا شباہت حسین رضوی، مولانا مظفر شفیعی، مولانا سلیم عباس زیدی، مولانا سرتاج حیدر زیدی، عادل فراز نقوی اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ احتجاج میں اقوام متحدہ کو پانچ نکاتی میمورنڈم بھی ارسال کیا گیا۔(سورس:ای ٹی وی بھارت)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN