اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رامپورکے انتخابی ماحول میں سناٹا،وجہ اعظم خان کی خاموشی یا رمضان ؟پھنس گئے محب اللہ ندوی

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
309
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رامپور جو کبھی پارلیمنٹ میں مولانا ابوالکلام آزاد اور اعظم خان کی نمائندگی سے جانا جاتا تھااس الیکشن میں خاموش دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں کی سیاسی فضا میں ایک عجیب سی خاموشی اور سناٹا ہے۔ کچھ کہہ رہے ہیں کہ یہ رمضان کے روزے کی خاموشی ہے تو کچھ کہہ رہے ہیں کہ یہ اعظم خان کے الیکشن سے دور ہونے کی مایوسی ہے۔ رام پور میں انتخابی مہم اتنی خاموشی سے چل رہی ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ یہاں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ لیکن ان خاموشیوں کے درمیان بھی انتخابات  کی مہم آہستہ آہستہ زور پکڑ رہی ہے
۔ جہاں ایس پی نے محب اللہ ندوی کو رام پور سے اپنا امیدوار بنایا ہے، وہیں بی جے پی نے ایک بار پھر گھنشیام سنگھ لودھی پر داؤلگا دیا ہے۔ بی ایس پی نے یہاں سے ذیشان خان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ہر بار اعظم خان کی موجودگی رامپور میں الیکشن کو خاص بنانے کے لیے کافی تھی۔ اعظم خان رام پور میں بولتے تھے، لیکن اس کی  گونج پورے ملک میں سنائی دیتی رامپور میں نیوز چینلوں کی گاڑیاں نظر آتیں کیونکہ اعظم خان کی موجودگی اسے وی آئی پی سیٹ بنادیتی ۔ کیونکہ ان کے طنز بھرے جملے اور کٹیلے لطیفے ان کے سیاسی حریفوں کے جگر کے ہار ہوجاتے مگر وہ آہ بھی نہ کرپاتے۔
اس بار رام پور کے لوگ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ اعظم خان نے یہاں سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ کیا یہ ان کی سیاسی چال ہے یا واقعی اکھلیش یادو نے انہیں رام پور میں شکست دی ہے؟ یعنی اعظم خان نے مراد آباد میں اکھلیش کو جھکایا تو اکھلیش نے رام پور میں ہی اعظم خان کے گھر میں بدلہ لے لیا۔ کیا واقعی ایسا ہے جیسا کہ کہا جارہا ہے کہ اکھلیش اور اعظم خان کی لڑائی نے ایس پی کا کچومر نکال دیا ۔اس کا امیدوار اجنبیوں کی طرح گھوم رہا ہے اب کیا انڈر کرنٹ ہے یا کچھ اور فی الحال تو بی جے پی کی بلے بلے ہے۔رام پور سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار محب اللہ ندوی بالکل بھی اعظم خان کی پسند نہیں تھے۔ وہ اکھلیش یادو کی ایک اور مسلم لابی کا انتخاب ہیں، جو مراد آباد ڈویژن کے امیدواروں کا فیصلہ کر رہی تھی۔
اسی لابی نے راتوں رات محب اللہ ندوی کو رامپور کا ایس پی امیدوار بنا دیا۔ اس لئے ان کو پیراشوٹ امیدوار کہا گیا ہے کہا جاتا ہے کہ اسی لابی نے مراد آباد میں ایس ٹی حسن کو کنارے کر دیا اور اسی لابی نے انہیں اعظم خان کی سیٹ کے لیے انتخاب لڑنے نہیں دیا۔ محب اللہ ندوی دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پر واقع جامع مسجد کے امام ہیں۔ ان کی اسی حوالے سے سیاسی لوگوں سے یاد اللہ ہے اب قسمت کی ستم ظریفی کہ ان کو رمضان  میں  گھر گھر ووٹ مانگنا ہے۔
عجب ہے کہ رام پور کے لوگ اس امیدوار اور اس کے ساتھ آنے والے لوگوں کو پہچان نہیں پا رہے ہیں۔ کیونکہ ان میں سے اکثر باہر کے چہرے ہیں اور اعظم خان نے سیتا پور جیل میں پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
محب اللہ ندوی کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی مسجد کے امام ہیں جو ملکی سیاست کے مرکز میں واقع ہے۔ سیاستدانوں کو مشورہ دینا ان کا یو ایس پی رہا ہے اور ملک کے سابق صدر سے لے کر بڑے بڑے مسلم لیڈروں اور سیاستدانوں تک سبھی ان کے پیچھے نماز پڑھتے رہے ہیں۔ ایسے میں کوئی بھی سیاستدان انہیں کم سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ دوسری طرف بی جے پی رام پور میں ہندو اور مسلم سیاست سے دور ہے۔ اس کا امیدوار کبھی اعظم خان کے بہت قریب تھا، اور پچھلے ضمنی الیکشن میں  ایم پی بن گئے۔ نام ہے گھنشیام سنگھ لودھی۔ وہ اپنی انتخابی تقریروں میں مودی کی گارنٹیوں کی بات کرتے ہیں۔الیکشن الف کی طرح سیدھا چل رہا ہے-نہ گرمی نہ بحثیں نہ ہوٹلوں میں چرچا
رام پور میں سماج وادی پارٹی کی انتخابی مہم شروع نہیں ہو ئی ہے اور اس کی وجہ اعظم خان ہیں۔ انہوں نے ابھی تک ایس پی امیدوار محب اللہ ندوی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اعظم خان کے حمایتی لیڈر اور کارکن فی الحال ایس پی امیدوار کی مہم سے دور ہیں۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ اعظم خان کی حمایت کے بغیر یہ انتخاب سماج وادی پارٹی کے لیے بہت مشکل ہو جائے گا۔اور نہ ہی کوئی کشمکش اور انتخابی لڑائی کا فیور آئے گا ۔باقی رہے نام اللہ کا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN