اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اندرون غزہ خونریز جنگ جاری،کئی مساجد شہید ،یاہو کا نئے محاذ کھولنے کا اعلان

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
110
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے علاوہ جنگ کے دیگر علاقوں میں پھیلاؤ کا اشارہ دے دیا۔ممکنہ جنگی دائرے میں ایران کو بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے تل نوف ایئر بیس کے دورے کے بعد یہ اشارہ دیا اور یہ پیش رفت یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے اسرائیلی فوج کے حملے میں دو سینیئر پاسداران انقلاب کمانڈرز کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوئی ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ ذمہ دار نے بھی یہ کہا تھا کہ ہم پورے مشرق وسطیٰ میں اپنی جنگ جگہ جگہ لڑ رہے ہیں۔ بدھ کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اسی بات کو ذرا مختلف پیرائے میں بیان کیا ہے۔
جنوبی اسرائیل میں تل نوف ایئر فورس بیس کے دورے کے بعد جاری کیے گئے نیتن یاہو کے بیان میں کہا گیا ہے ‘جو ہمیں نقصان پہنچائے گا ، ہم اسے نقصان پہنچائیں گے۔ ہم اسرائیل کی سلامتی کے لیے دفاعی اور جارحانہ دونوں قسم کی تیاریاں مکمل کیے ہوئے ہیں۔’
خیال رہے اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران کا ممکنہ جوابی حملہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یکم اپریل کو اسرائیل نے دمشق میں قونصل خانے پر حملہ کر کے پاسداران انقلاب کے دو سینیئر بشمول ایک سینیئر جرنیل سات ایرانی افسروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس پر بدھ کے روز یرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
نیتن یاہو نے اس بارے میں بھی اپنا تبصرہ کیا کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے رات کے وقت وسطی غزہ میں ایک آپریشن شروع کیا ہے۔ جس کا فوجی ترجمان کے مطابق مقصد فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے۔
یاد رہے اسرائیل نے ابھی چند دن پہلے یہ اعلان کیاہے کہ اس نے غزہ سے فوج کی بڑی تعداد کو واپس بلا لیا ہے۔ تاکہ آگے رفح کی طرف حملے کی تیاری کی جا سکے۔ رفح میں 15 لاکھ کے قریب فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں۔ تاہم اس کے باوجود غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور جنگجوؤں میں جھڑپے ہو رہی ہیں۔ جنگجوؤں کے علاوہ مقامی رہائشی بھی کہتے ہیں کہ مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج شمالی اور جنوبی غزہ کے علاوہ النصیرات پناہ گزین کیمپ پر بھی اسرائیلی بمباری کر چکی ہے۔ زمین اور سمندر سے بھی فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مسجدیں اور کئی عمارات تباہ ہو چکی ہیں۔ اسرائیلی بمباری تقریباً بغیر وقفے کے جاری ہے ۔
20 سالہ رؤف عابد نے کہا ‘ایسے لگ رہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ایک نئی جنگ شروع کر دی ہے۔ 20 سالہ رؤف عابد نے یہ بات ‘چیٹ ایپ’ کے ذریعے کہی ہے۔ بغیر وقفے کے دھماکے ہو رہے ہیں اور مختلف اطراف سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ اس نوجوان فلسطینی نے کہا ‘ہم ہر وقت یہ امید رکھتے ہیں کہ جنگ بندی ہوگی۔’
زیتون نامی علاقے کے مضافات میں اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ یہ بمباری ایک مارکیٹ میں کی گئی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک اور واقعہ میں دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ بمباری کا یہ واقعہ جبالیہ کیمپ میں پیش آیا ہے۔
وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری میں 63 فلسطینی جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر اب تک غزہ میں 33545 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN