اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سول سروس کے امتحان میں کامیابی پانے والے مسلمان طلبہ: ’سخت محنت کا کوئی نعم البدل نہیں‘

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
97
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انڈیا کی سول سروسز کے اس سال کے امتحان میں مسلمانوں کے انتخاب کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن ملک کے ریڑھ کی ہڈی کہے جانے والے اس سرکاری سروس میں مسلمان برادری کی نمائندگی بدستور کم ہے۔
اس سال 1016 میں سے 51 مسلم طلبہ کا انتخاب ہوا ہے۔ یہ تعداد گذشتہ سال 933 میں سے 29 تھی۔ سنہ 2021 میں یہ 685 میں سے 25 تھی اور 2020 میں 761 میں سے 31 تھی۔
یہ امتحان جس کے ذریعے ملک چلانے والی بیوروکریسی کے لیے افسروں کی بھرتی ہوتی ہے، دنیا کے مشکل ترین امتحانات میں سے ایک ہے جس کے لیے اس سال پانچ لاکھ 92 ہزار ایک سو اکتالیس امیدوار شریک ہوئے تھے۔۔
18واں رینک حاصل کرنے والی دلی یونیورسٹی سے کامرس گریجویٹ وردہ خان نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ٹاپ 20 میں آؤں گی۔ ہر امیدوار کی طرح مجھے بھی یہ امید تھی کہ صرف لسٹ میں نام آ جائے۔‘
وہ 2021 سے اس امتحان کی تیاری کر رہی تھیں اور دوسری بار میں اسے پاس کیا۔
وہ کہتی ہیں کہ ’یہ رستہ یقیناً چیلنجنگ رہا ہے کیونکہ اس کے لیے کافی تنہائی میں وقت گزارنا ہوتا ہے۔ سوشل لائف کو قربان کرنا پڑتا ہے۔‘
لیکن انڈیا میں لوگوں کے لیے یہ سروس اتنی پرکشش ہے کہ کئی امیدوار برسوں تک اس کی تیاری کرتے ہیں۔ ہر بڑے شہر میں ایسے علاقے ہیں جہاں اس کی تیاری کے لیے کوچنگ سینٹرز اور طلبہ کی رہائش گاہیں ہیں۔
ملک میں اچھے معیار کی ملازمتوں کی کمی اور سماجی عدم مساوات کی وجہ سے سول سروسز کی ملازمت کے ساتھ آنے والا وقار نجی شعبے کے مقابلے میں کم تنخواہ ہونے کے بعد لوگوں کی اس کی طرف راغب کرتا ہے بلکہ ملک کے کئی حصوں میں سول سروسز کے امتحانات پاس کرنے کے بعد ان امیدواروں کی شادی کے امکانات میں بہتری ہوتی ہے۔
امتحانات کی تیاری میں مدد کرنے والے مراکز کا کہنا ہے کہ مسلمان امیدواروں کی دھیرے دھیرے بڑھتی ہوئی تعداد ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے لیکن وہ خبردار کرتے ہیں کہ اسے سیاق و سباق میں دیکھا جانا چاہیے۔
وہ کہتے ہیں کہ یہ تعداد ہر سال نشستوں کی دستیابی کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے لیکن مسلمانوں کی آبادی 14 فیصد سے زائد ہونے کے باوجود کبھی بھی اس امتحان میں کاماب ہونے والے مسلمانوں کی تعداد پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہوئی ہے۔
وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی نمائندگی کی کمی کی بڑی وجہ مسلمانوں میں اس کے بارے میں آگاہی کی کمی ہے۔
سابق سرکاری ملازم اور یہ امتحان پاس کرنے والے ظفر محمود جو کہ اب پسماندہ گروپوں کے لیے سول سروسز کے لیے کوچنگ کا مرکز چلاتے ہیں کہتے ہیں کہ ’یہ نمائندگی کی کمی امتیازی سلوک کی وجہ سے نہیں ہے اور نہ ہی قابل امیدواروں کی کمی کی وجہ سے۔ حالات انھیں آگاہی فراہم کرنے، ان کے اعتماد میں اضافہ کرنے اور انھیں احساسِ کم تری سے نکالنے سے بہتر ہوں گے۔‘
گذشتہ دو دہائیوں میں مسلمان برادری کے رہنماؤں نے اس خلا کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پرائیویٹ کوچنگ سینٹرز کی طرح جو طلبہ امتحان کی تیاری میں مدد کرتے ہیں، انھوں نے بھی پسماندہ طبقات کے طلبہ کو مفت یا کم پیسوں میں امتحان کی تیاری کروانے کے لیے مراکز قائم کیے ہیں۔
2000 اور 2010 کی دہائی کے اوائل میں انڈین حکومت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) جیسی یونیورسٹیوں میں بھی مراکز قائم کرنے میں مدد کی اور ان مراکز نے بھی حوصلہ افزا نتائج دکھائے ہیں۔
اس سال جامعہ کے کوچنگ سنٹر سے اس امتحان میں مسلمانوں سمیت دیگر پسماندہ طبقوں سے 31 امیدوار کامیاب رہے جبکہ اے ایم یو سے تین امیدوار۔
اے ایم یو میں کوچنگ سینٹرز کے سربراہ پروفیسر صغیر انصاری کا کہنا ہے کہ یہ نتائج مسلمانوں کی سماجی اقتصادی حالت کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’عام طور پر اس امتحان میں کوئی امتیازی سلوک نہیں ہے۔‘
انصاری کہتے ہیں کہ ان امتحانات میں کامیابی کی شرح کم ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں شرکت کرنے والے زیادہ تر مسلمان طلبہ اپنے خاندان میں کالج جانے والوں میں سے پہلی یا دوسری نسل کے ہیں۔80 کی دہائی کے دوران کامیابی حاصل کی تھی لیکن اپنی پسند کا کیڈر نہ ملنے کی وجہ سے بیوروکریسی میں نہیں گئے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب مسلمانوں کے سماجی معاشی حالات بہتر ہوں گے تو یہ نتائج بھی بہتر ہوں گے۔
گذشتہ برسوں میں کی گئی کوششوں کا نتیجہ واضح ہے۔ بڑھتی ہوئی آگاہی کے ساتھ نتائج میں بہتری آئی ہے، بشمول مسلمان خواتین میں۔اس سال 51 کامیاب مسلم امیدواروں میں سے 16 خواتین ہیں۔(نیاز فاروقی:بی بی سی)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN