اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نیویارک ٹائمز نے مسلمانوں پر مودی کا بیان ڈی کوڈ کیا

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
311
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیراعظم مودی نے پہلے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ابنا ٹون بدلا اور مسلمان نشانے پر آگئے ۔ان کو درانداز، زیادہ بچے پیدا کرنے والا بتایا۔کانگریس کو نشانہ بنایا اور ہندؤوں کو ڈرایا کہ ہماری ماں بہنوں کا منگل سوتر تک نہیں بچے گا وہ مسلمانوں  میں بانٹ دے گی
پی ایم مودی کے بیان کی گونج بین اقوامی میڈیا میں سنائی دی امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے 23 اپریل کو اس پر ایک رپورٹ شائع کی۔ ویب سائٹ نے جس سرخی کے ساتھ رپورٹ شائع کی وہ یہ ہے – مودی نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ‘درانداز’ کیوں کہا؟ کیونکہ وہ یہ کر سکتے تھے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ اپنی طاقت کو محفوظ سمجھتے ہوئے پی ایم مودی اقتصادی اور سفارتی سطح پر ملک کی ترقی کے لیے خود کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کر رہے تھے۔ ایسا کر کے وہ خود کو پارٹی کے مروجہ تفرقہ انگیز رویہ سے دور رکھے ہوئے تھے۔
اس طرح کے معاملات پر وہ خاموش رہے۔ دریں اثنا، بنیاد پرست گروہ غیر ہندو کمیونٹی  کو نشانہ بنا رہے تھے اور ان کی اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ میں نسلی اور نفرت انگیز تقریر کا استعمال کر رہے تھے۔
طویل عرصے تک، وہ اس بات کو یقینی بنا سکتے تھے کہ وہ ملک کے اندر ہونے والے واقعات سے دوری بنائیں اور بیرون ملک بھی اپنی ساکھ کو برقرار رکھیں لیکن پھر اتوار کی شام ایک انتخابی تقریر میں انہوں نے مبینہ طور پر مسلمانوں کو ‘درانداز’ کہا جن کے ‘بہت زیادہ بچے’ ہیں۔ ان کی یہ تقریر ایک بڑا تنازعہ بن گئی۔
ویب سائٹ لکھتی ہے کہ ملک کے اندر ریگولیٹری ادارے بی جے پی کی خواہشات کے مطابق کام کر رہے ہیں اور بیرون ملک بھارت کے اتحادی مودی کی طرف آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں کیونکہ وہ چین سے نمٹنے کے لیے بھارت کو اہم سمجھتے ہیں۔
یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ساؤتھ ایشیا پروگرام کے ڈینیئل مارکی کا کہنا ہے کہ ’’مودی ایک طویل  تجربہ رکھنے والے منجھے ہوئے  لیڈر ہیں، اگر انہیں یقین ہوتا کہ وہ بچ نہیں سکیں گے  تو وہ اس طرح کے تبصرے کبھی نہ کرتے‘‘۔
تاہم، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی کی تنقید امریکی سیاست دانوں پر الٹا اثر ڈال سکتی ہے جو "امریکہ میں رہنے والی ہندوستانی  کمیونٹی کا غصہ برداشت نہیں کرنا چاہیں گے۔”
نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ 1925 میں بننے والی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا مشن ہندوستان کو ایک ہندو راشٹر بنانا تھا۔ سیاست میں آنے سے پہلے مودی ایک دہائی تک اس سنگھ کا حصہ تھے۔ یہ تنظیم تقسیم کے وقت ہندوستان کی دو قوموں کے قیام کی رضامندی کو غداری سمجھتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN