اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی کا یہ دعویٰ غلط کہ کانگریس کے منشور میں ’مسلمانوں کو سرکاری ٹھیکوں میں ریزرویشن‘ دینے کا وعدہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سدھارتھ وردراجن    
گزشتہ 2 مئی کو گجرات کے سریندر نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر مسلمان مخالف بیان دیا ہے، جو ان کی انتخابی مہم کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ کانگریس پارٹی پر ایک نیا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو ایک خصوصی کوٹا بنائے گی جس کے تحت مسلمانوں کو سرکاری ٹھیکے دیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا، ‘کانگریس کا انتخابی منشور ہر طرح سے اپیزمنٹ، اپیزمنٹ اوراپیزمنٹ سے بھرا ہوا ہے۔ آج میں آپ کو ان کے منشور کے بارے میں کچھ بتاؤں گا جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے منشور میں کہا ہے۔ میرے صحافی بھائی بھی یہ سن کر حیران رہ جائیں گے۔ انہوں نے تحریری طور پر کہا ہے…کہ اب جو سرکاری ٹینڈر ہوں گے… اس ٹینڈر میں بھی، اقلیتوں کے لیے —مسلمانوں کے لیے…ایک کوٹا مقرر کیا جائے گا۔ تو کیا اب سرکاری ٹھیکوں میں بھی …مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن لایا جائے گا کیا؟’
مودی نے مزید کہا کہ جب سے ملک آزاد ہوا ہے، سرکاری ٹینڈر دینے کا ایک طے شدہ عمل ہے۔ جس نے صحیح بولی لگائی اور اس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے،تو اسے ٹھیکہ مل جاتا ہے۔ ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر ٹھیکہ نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پھر بھی کانگریس اپنے ‘ووٹ بینک’ کے لیے مذہب کی بنیاد پر ٹھیکے دینے کی بات کر رہی ہے لیکن مودی کے اس دعوے کی بنیاد کیا ہے؟ ۔
کانگریس کے انتخابی منشور میں دو جگہوں پر اس طرح کے عوامی ٹھیکوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
پہلا  صفحہ 6، پیراگراف 8؛
ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹی کے ٹھیکیداروں کو مزید پبلک ورک کانٹریکٹس دینے کے لیے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
صفحہ 8، پیرا 6؛
ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اقلیتوں کو تعلیم، صحت، ملازمت، پبلک ورکس کانٹریکٹس، اسکل ڈیولپمنٹ، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں بغیر کسی امتیاز کے مواقع کا مناسب حصہ ملے۔
یہ واضح ہے کہ کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ ‘ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹی کے ٹھیکیداروں کو زیادہ عوامی کاموں کے ٹھیکے دے گی۔ وہیں اقلیتوں کے معاملے میں پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ‘اقلیتوں کو…عوامی کام کے ٹھیکوں میں…بغیر کسی امتیاز کے ان کا مناسب حصہ ملے۔’
منشور میں کہیں بھی اقلیتوں یا مسلمانوں کے لیے مقررہ کوٹے کا ذکر نہیں ہے۔ کانگریس صرف یہ کہتی ہے کہ وہ اقلیتوں کے لیے بغیر کسی ‘تعصب’ کے ‘مناسب حصے داری کو’یقینی بنائے گی۔ ایک اور پیراگراف اس بات کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے کہ بینک اقلیتوں کو بغیر کسی امتیاز کے ادارہ جاتی قرض فراہم کریں گے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کو اکثر اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن شاید مودی اپنی مستقبل کی تقریروں میں یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ، ‘کانگریس ‘بینک لون کے لیے بھی کوٹا’ کا وعدہ کر رہی ہے۔’
اقلیتوں کو بغیر کسی امتیاز کے ‘مواقع کا منصفانہ حصہ’ دینے کے وعدے کا مطلب ان کے لیے کوٹا مقرر کرنا نہیں ہے۔ غور  کریں، سچر کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسلمانوں کو روزگار، تعلیم، رہائش اور مالی امداد میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ اکتوبر 2014 میں پروفیسر امیتابھ کنڈو کی طرف سے مودی حکومت کو پیش کی گئی فالو اپ رپورٹ میں بھی اس حقیقت کا ذکر کیا گیا ہے۔
کنڈو پینل نے خاص طور پر کہا تھاکہ کوٹا ‘کسی معاشرے میں بڑے پیمانے پر،سسٹیمیٹک امتیاز کو دور کرنے کے لیے بہت سے ٹولز میں سے ایک ہے’ اور حکومت کو ‘ تنوع کو فروغ دینے اور امتیازی سلوک کو روکنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ‘ریزرویشن سے بالاتر ‘ ہو کر آگے بڑھنا چاہیے تاکہ سماجی انصاف ہو سکے۔مودی حکومت اب تک اس کی سفارشات کو نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
مسلم کاروباریوں کو مواقع میں برابری کی ضرورت ہے، اور کانگریس کا منشور بھی یہی فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہوالگتاہے۔  ایسا  کیسے ہوا کہ مودی کانگریس کے منشور میں یہ دیکھ نہیں پائے۔
کانگریس کا منشور انہیں پریشان کر رہا ہے۔ لیکن وہ ہوشیار سیاستداں ہیں ،اور یہ جانتے تھے کہ اگر انہوں نے کانگریس پارٹی کی جانب سےکیے گئے ‘سرکاری ٹینڈر’ والے وعدوں پر حملہ کیا تو وہ ایس سی اور ایس ٹی ووٹروں کو دور کرنے کا خطرہ مول لیں گے۔ اس لیے انہوں نے جان بوجھ کر مسلمانوں کےلیے کوٹا کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیا۔
جیسے جیسے انتخابات آگے بڑھ رہے ہیں، ہندو ووٹوں کی تلاش میں مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے والی مودی کی جھوٹی تقریروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس شکایتوں کا انبار ہے لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔(بشکریہ دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN