اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اچھی خبر: اعظم خان کی فیملی کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
436
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پریاگ راج :بہت دنوں کے بعد اعظم خاں کے لئے راحت بھری خبر آئی ہے اطلازع کے مطابق سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کی فیملی کو فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معاملہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ کنبہ کے تینوں اراکین (اعظم خان، ان کی بیوی تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم) کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے اعظم خان کی سات سال کی سزا پر بھی روک لگا دی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد تنزین فاطمہ اور عبداللہ اعظم جیل سے چھوٹ جائیں گے، لیکن اعظم خان نہیں چھوٹ پائیں گے کیونکہ وہ ایک دیگر معاملے میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں مگر ان کی فیملی کو ضرور اطمینان کی سانس لینے کا موقع ملا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معاملہ میں رامپور سے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے 3 جنوری 2019 کو اعظم خان، ان کی بیوی تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف کریمنل کیس درج کرایا تھا۔ تینوں کے خلاف رامپور کے گنج پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعات 193، 420، 467، 468 اور 471 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ آکاش کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اعظم خان اور ان کی بیوی تنزین نے بیٹے عبداللہ اعظم کا ایک پیدائش سرٹیفکیٹ 28 جون 2012 کو رامپور کے نگر پالیکا کونسل سے بنوایا تھا، جبکہ دوسرا پیدائش سرٹیفکیٹ 21 جنوری 2015 کو لکھنؤ میونسپل کارپوریشن سے جاری کرایا گیا۔
پہلے پیدائش سرٹیفکیٹ میں پیدائش کی جگہ رامپور بتائی گئی، جبکہ دوسرے سرٹیفکیٹ میں لکھنؤ واقع کوین میری اسپتال میں پیدائش ہونے کا تذکرہ ہے۔ الزام عائد کیا گیا کہ اعظم فیملی نے الگ الگ پیدائش سرٹیفکیٹ کا استعمال الگ الگ مقامات پر کیا۔ الگ الگ پیدائش سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ بنا کر ان کا غلط استعمال کرنے کی بھی بات سامنے آئی۔
بہرحال، اس معاملے میں رامپور پولیس نے جانچ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ چارج شیٹ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی کے تحت فرد جرم داخل کیا گیا۔ اعظم خان نے بیوی تنزین فاطمہ وار بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ اس معاملے میں 26 فروری 2020 کو رامپور کورٹ میں خود سپردگی کر دی۔ عدالت نے تینوں کو جیل بھیج دیا۔ اعظم خان کو اس معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے 27 ماہ بعد ضمانت ملی۔
رامپور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اس معاملے میں گزشتہ سال 18 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان، ان کی بیوی تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو قصوروار قرار دیا اور تینوں کو سات سات سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ سزا سنائے جانے کے بعد اعظم فیملی کو پھر سے جیل جانا پڑا۔ پولیس نے اس معاملے میں آکاش سکسینہ سمیت گیارہ لوگوں کو گواہ بنایا تھا۔
اعظم خان اینڈ فیملی نے اس معاملے میں ملی سزا کے خلاف الٰہ آباد ہائی کورٹ میں کریمنل رویژن داخل کر سات سات سال کی سزا کو رد کرتے ہوئے سبھی کو بے قصور قرار دیے جانے کی گزارش کی۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ کے سامنے ہوئی۔ آج عدالت نے اعظم خان اینڈ فیملی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN