آسام حکومت نے بدھ کے روز گوہاٹی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے ان پانچ مسلم خاندانوں کو 30 لاکھ روپے معاوضے کے طور پر ادا کیے ہیں جن کے گھروں کو 2022 میں ناگون کے ایک پولیس اسٹیشن پر ایک حراستی موت پر حملے کے بعد من مانے طور پر بلڈوز کردیا گیا تھاشمال مشرقی ریاست میں بی جے پی حکومت کو پہلے گوہاٹی ہائی کورٹ نے انہدام سے متاثرہ افراد کو معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔
21 مئی 2022 کو، ایک ہجوم نے ضلع ناگون کے بٹا دروا پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا، جس کے ایک دن بعد ایک مچھلی کے تاجر، محفوظ الاسلام کی حراست میں موت ہو گئی۔ تھانے کو جلائے جانے کے ایک دن بعد پولیس نے ملزمان کے گھروں کو مسمار کر دیا۔نومبر 2022 میں جب اس معاملے کو پہلی بار گوہاٹی ہائی کورٹ میں لایا گیا تو اس نے پولیس کے انہدام کے عمل کی مذمت کی۔
پولیس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے، ہائی کورٹ نے ایسی کارروائیوں کا ‘گینگ وار’ سے موازنہ کیا۔ گزشتہ سال 3 جنوری کو ریاستی حکومت نے ان خاندانوں کو سخت کارروائی اور معاوضے کی یقین دہانی کرائی تھی جن کے گھر تباہ ہوئے تھے۔
گوہاٹی ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ انکوائری نے تسلیم کیا ہے کہ اسلام کی موت حراستی موت کا معاملہ تھا۔ عدالت نے کہا، ’’یہ ریاست کی غیر ذمہ داری کا واضح معاملہ ہے۔
بدھ کے روز، آسام حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ڈی ناتھ نے عدالت کو بتایا کہ ناگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پیر کو پانچ خاندانوں کو معاوضے کی رقم ادا کر دی ہے۔اس کے علاوہ، ایڈوکیٹ ناتھ نے کہا کہ ہیمنتا بسوا سرما حکومت نے اسلام کے خاندان کو 2.5 لاکھ روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا ہے، دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا۔









