اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غازی آباد میں مندر کے چینجنگ روم سی سی ٹی وی، مہنت کے موبائل پر لائیو فیڈ کا الزام، F.I.R کے بعد مہنت فرار

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
230
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتر پردیش کے غازی آباد کے مراد نگر میں گنگانہرمیں واقع شنی مندر کے باہر چینجنگ روم میں ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب پایا گیا ۔ الزام ہے کہ اس کیمرے کی لائیو فیڈ مندر کے مہنت مکیش گوسوامی کے موبائل پر تھی۔ واقعہ کے بعد مہنت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، فی الحال وہ فرار ہے۔ مراد نگر میں گنگا نہر بہتی ہے جسے لوگ چھوٹا ہریدوار بھی کہتے ہیں۔ شنی مندر بھی اسی نہر کے کنارے بنایا گیا ہے۔ ہر روز سینکڑوں لوگ گنگا نہر میں ڈبکی لگاتے اور نہاتے  ہیں اور مندر جاتے ہیں۔ نہانے کے بعد کپڑے بدلنے کے لیے شنی  مندر گھاٹ کے بالکل باہر ایک چینجنگ روم ہے، جو زیادہ تر خواتین استعمال کرتی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق 21 مئی بروز منگل ایک مقامی خاتون اپنی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ کپڑے بدل رہی تھی کہ اس نے چینجنگ روم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کو دیکھا۔ الزام ہے کہ مندر کے مہنت مکیش گوسوامی اس کیمرے کا فیڈ اپنے موبائل پر چلا رہے تھے اور خواتین کو کپڑے بدلتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔

شکایت کنندہ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ جب اس نے اس معاملے پر اعتراض کیا تو مہنت نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
خاتون نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور مراد نگر تھانے میں مہنت کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
مہنت کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں۔
غازی آباد پولیس کے ڈی سی پی وویک چند یادو نے کہا،”جب پولس نے واقعے کی تحقیقات کی تو الزامات درست پائے گئے۔ 23 مئی کو منہت کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354, 354 (c), 504, 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ چینجنگ روم کے بالکل اوپر نصب سی سی ٹی وی کا فوکس چینجنگ روم پر تھا، ہمیں اس میں قابل اعتراض ویڈیو ملی ہے اور جب مہنت کا موبائل چیک کیا گیا تو اس میں لائیو فیڈ پایا گیا۔
دی کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے ڈی سی پی وویک چند یادو نے کہا کہ مہنت کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پولیس کی اب تک کی جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مہنت کے خلاف اور بھی کئی معاملے درج ہیں۔ ان میں سے ایک میرٹھ اور تین غازی آباد میں رجسٹرڈ ہیں ۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد محکمہ آبپاشی کی ٹیم بھی سرگرم ہوگیا مہنت پر شکنجہ کس گیا ہے۔ دراصل محکمہ آبپاشی کی زمین مراد نگر نہر کے کنارے ہے۔ الزام ہے کہ اس زمین پر مہنت کا قبضہ تھا اور اس نے یہاں 10-11 عارضی دکانیں بنا رکھی تھیں۔ محکمہ آبپاشی نے پہلے مہنت کو اس زمین کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، لیکن مہنت نے اسے نظر انداز کر دیا۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد محکمہ آبپاشی نے مہنت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کی شام بلڈوزر سے ان دکانوں کو منہدم کردیا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مراد نگر کے کچھ مقامی صحافیوں نے مہنت مکیش گوسوامی سے ان کا رخ جاننے کے لیے بات کی۔
اس معاملے پر اپنی وضاحت دیتے ہوئے مہنت نے کہا، "مندر کی طرف سے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے، چینجنگ روم کے اوپر کوئی کیمرہ نہیں لگایا گیا تھا۔ بندروں نے کھمبے پر نصب کیمرہ موڑ دیا، جس کی وجہ سے اس کا فوکس چینجنگ روم کی طرف تھا۔ ہو گیا”مہنت نے مزید کہا کہ اس نے اس معاملے پر خاتون سے معافی مانگ لی ہے۔ تاہم اب ایف آئی آر کے بعد مہنت کا موبائل بند ہے اور ان سے کوئی رابطہ ممکن نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN