فلسطین تحریکِ مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ ‘عزّالدین القسام بریگیڈ’ نے غزّہ کی پٹی میں آپریشن کے دوران گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں میں سے نئے یرغمالی بنانے کا دعوی کیا ہے۔
القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ” 25 مئی ہفتے کی شام القسام کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجیوں کو جبالیہ مہاجر کیمپ کی ایک ٹنل کی طرف کھینچ کر ایک پیچیدہ آپریشن کیا ہے”۔
ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ "جبالیہ کی ایک ٹنل میں اسرائیلی فوجیوں کو گھات میں لا کر دُو بدُو جھڑپ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوجی کمک پر بھی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹنل میں کھینچے گئے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں تمام فوجیوں کو مردہ اور زخمی حالت میں ہتھیاروں سمیت اسیر بنا لیا گیا ہے۔
ابو عبیدہ نے ویڈیو بیان میں ٹنل میں ہلاک ہونے والے ایک اسرائیلی فوجی کو اٹھانے کے اور اسرائیلی فوجی یونیفارموں، ہیلمٹوں اور اسلحے کے مناظر بھی شیئر کئے ہیں۔
اسی کے ساتھ القسام کا کہنا ہے کہ اس نے نے ایک اسرائیلی کمانڈر عصاف ہمیمی کو قیدی بنا لیا ہے جسے اسرائیل نے مردہ قرار دے دیا تھا ۔القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو میں زخمی حالت میں ہمامی کی گرفتاری دکھائی دی جا رہی ہے۔
ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ وقت کم ہوتا جا رہا ہے،اسرائیلی حکومت جھوٹ بول رہی ہے البتہ ویڈیو میں اسرائیلی کمانڈر کی عاقبت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا









