نئی دہلی:انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں نے آج ایک اہم میٹنگ کی جس میں آئندہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کی ویڈیو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر بھی کی ہے بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ گٹھبندھن کو 295 سے زیادہ سیٹیں آرہی ہیں ہم نے یہ تجزیہ میٹنگ میں لیڈروں سے تبادلہ خیال کے بعد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الرٹ ہیں اور رزلٹ آنے تک الرٹ رہیں گے۔ ۔یہ جنتا کا سروے ہے اور آپ ٹی وی پر سرکاری ایکزٹ پول سنیں گے ک-
اس درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ کئی ضلع کلکٹرس کو فون کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ضلع کلکٹرس کو فون کر کے دھمکا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’آؤٹ گوئنگ ہوم منسٹر صبح سے ضلع کلکٹرس سے فون پر بات کر رہے ہیں۔ اب تک 150 افسران سے بات ہو چکی ہے۔ افسروں کو اس طرح سے کھلم کھلا دھمکانے کی کوشش نہایت شرمناک اور ناقابل قبول ہے”
اس پوسٹ میں تنبیہ والا انداز اختیار کرتے ہوئے جئے رام رمیش یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’یاد رکھیے کہ جمہوریت مینڈیٹ سے چلتا ہے، دھمکیوں سے نہیں۔ 4 جون کو مینڈیٹ کے مطابق نریندر مودی، امت شاہ اور بی جے پی اقتدار سے باہر ہوں گے، اور انڈیا بلاک فتحیاب ہوگا۔ افسروں کو کسی طرح کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے اور آئین کی حفاظت کرنی چاہیے۔ وہ نگرانی میں ہیں۔‘‘









