اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بائیڈن کی تجویز سے غزہ جنگ ختم ہو جائے گی؟ پردے کے پیچھے کیا چل رہا ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاہرہ:(محمدمخلوف)
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کی شام وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کی تجویز کا انکشاف کیا جس کے بعد غزہ میں جاری حماس اور اسرائیل کی جنگ کے بارے اور ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
امریکی صدر نے اس تجویز کی تفصیلات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی 3 مراحل پرمشتمل ہوگی۔ پہلا مرحلہ چھ ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس دوران اسرائیلی فوج غزہ میں گنجان آباد علاقوں سے باہر نکل جائے گی۔ اس کے ساتھ بڑی تعداد کی دونوں طرف سےقیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان میں سیکڑوں فلسطینی جن میں بزرگ، زخمی اور خواتین شامل ہوں گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس مرحلے میں امریکی یرغمالیوں کی رہائی اور ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی باقیات کو ان کے اہل خانہ کو واپس کرنا شامل ہے۔
بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی سمیت غزہ کے تمام علاقوں میں فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جائیں گے اور انسانی امداد کے روزانہ 600 ٹرکوں کو غزہ جانے دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ روڈ میپ کے دوسرے مرحلے میں جنگ کا مستقل خاتمہ، باقی تمام قیدیوں، حتیٰ کہ مرد فوجیوں کا تبادلہ اور رہائی کے ساتھ غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ اور مارے گئے قیدیوں کی باقیات کی واپسی عمل میں لائی جائے گی۔
مصری سینٹر فار اسٹریٹجک تھاٹ اینڈ اسٹڈیز کے نائب صدر میجر جنرل محمد ابراہیم الدویری نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ اور’الحدث ڈاٹ نیٹ‘ کو خصوصی بیان کہا کہ امریکی صدرکی جانب سے اعلان کردہ تجویزجنگ کو مکمل ختم کرنے کے حوالے سے مزید کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ ان سوالوں میں سب سے اہم یہ ہے کہ کیا یہ اسرائیلی تجویز ہے یا امریکی تجویز؟ کیا اس تجویز کو پیش کرنےسے پہلے اس پرکوئی اسرائیلی-امریکی معاہدہ طےپایا تھا یا صدر بائیڈن نے اسےاسرائیل کے ساتھ بغیر ہم آہنگی کے پیش کیا؟ اگرتجویز اسرائیلی تھی تو بائیڈن نے اسرائیلی قیادت سے اسے قبول کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟۔
میجرجنرل الدویری نے نشاندہی کی کہ یہ واضح ہے کہ امریکی صدراسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے تقریر میں براہ راست اسرائیلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے جنگ بندی کی تجاویز کا ذکر کیا۔ بائیڈن کے اس بات کا یقین ہے یہ اسرائیلی حکومت جنگ ختم کرنے پر تیار نہیں۔ یہ تجویز مرحلہ وار اور تدریجی اصول پر مبنی ہے جو اس سے قبل مصرکی طرف سے پیش کی گئی تجویز سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔
مصری دانشور نے مزید کہا کہ اس تجویز کا مقصد جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے اور مزاحمتی دھڑوں کے زیر حراست تمام قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔اس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی متفقہ تعداد کو رہا کیا جائے گا، تاہم قیدیوں کی تعدادف کے بارے میں مذاکرات کے ذریعے فیصلہ کیا جائےگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے اب تک کے سرکاری رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اس تجویز پر تحفظات ہیں کیونکہ وہ حماس کو ختم کرنے کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل نہیں کر پایا۔ اس لیے اسرائیلی موقف سب سے اہم رکاوٹ ہو گا تاہم نیتن یاہو کو جنگ بندی کے بغیر مذاکرات پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
میجر جنرل الدویری نے حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس بائیڈن کی تجویز کو مثبت انداز میں دیکھتی ہے”۔ یہ تجویز کے ساتھ اسرائیل کے اندر علاقائی، بین الاقوامی اور مقامی معاملات کے حوالے سے اہم عوامل میں سے ایک ہو گا۔ حماس کی اعلان کردہ پوزیشن اسرائیل کو ایک بڑی مخمصے میں ڈال دے گی اور اس پر دباؤ بڑھ جائے گا۔
الدویری نے مزید کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ نیتن یاہو کی ترجیح حکمران اتحاد کو زیادہ سے زیادہ عرصے تک برقراررکھنا ہے اوراس جنگ سے فتح یاب ہو کر ابھرنا ہے۔ وہ اب تک ان اہداف کو حاصل نہیں کرسکے ہیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN